counter easy hit

قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے تقریب کا انعقاد

Pakistan Day Ceremony Birmingham

Pakistan Day Ceremony Birmingham

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے ایک منفرد تقریب مقامی حال میں انعقاد پذیر ہویی۔

اس تقریب کے میزبان معروف سماجی و فلاحی ادارہ قایداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیرمین راجہ محمد اشتیاق اور ٹرست کے دوسرے عہدیداران عبید اللہ خان، ماسٹر لطیف احمد، محمد محی الد ین قمر، سید علی ہا شمی ، محمد عالمگیر ، سید محمد علی ، خالد حسین شاہ ، ایم عمر بنیا مین ، پر ویز اختر ، عبد الوحید خان، چو ہدری شیراز کریم ، افتخار حسین ، چو ہدری ایم فرید ، فیصل محمود مرزا ، محمد محبوب ، را جہ ثقلین تھے جبکہ بطور مہمان خصوصی قا یدا عظم محمد علی جنا ح کے دیرینہ ساتھی ملک محمد اعجاز سمیت قونصلیٹ جنرل برمنگھم سید معروف احمد ، چیرمین مسلم ہینڈز برطانیہ سید لخت حسنین ، مفتی فارق علوی ، کونسلر عنصر علی ، مولانا مسعود طارق، علامہ محمد حنیف مدنی ، راجہ فہیم کیانی ، قا ری محمد فرحان صدیقی سلطان باہو ٹرسٹ، پاسٹر اجمل چغتایی ، عبید خان، ماسٹر لطیف احمد ، طلعت سلیم ، بیر سٹر رشید مرزا ، بیرسٹر رفیق راجہ ، را جہ ثقلین ،چو ہدری محمد عظیم ، کو نسلر محمد اخلاق ، کونسلر عظمی احمد ، چیرمین بنات المسلمین برطانیہ سمیرا فرخ ،شاعرآدم چغتایی ، سید تصور حسین نقوی ، سید عابد کاظمی ، چو ہدری نذیر احمد کے صاحبزادے عمر احمداور دیگر نے خصوصی شرکت کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو یے چیرمین راجہ محمد اشتیا ق نے کہاکہ پاکستان کو صوبایی ، علاقایی ، لسانی اور مذہبی تقسیم نے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

قا ید اعظم ٹرسٹ تارکین وطن کے اتحاد و ایقان کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس نے ہر طبقہ اور فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کو ایک تسبیح میں پرو دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پردیس میں بسنے والے پاکستانی اپنی شناخت اور پہچان بھلا کر پونڈوں کی محبت میں ولایتی بن بیٹھے ہیں پاکستان کے قومی دن اور نظریات کا پرچار اس سمندر پار علاقہ میں اس لیے بھی ضروری ہے کہ نسل نو بانی پاکستان اور اپنے قا ید کے افکا ر ، نظریات اور کردار کو اپنے لیے مشعل راہ بنا سکے۔

آج سبز ہلالی پرچم تلے تمام فرقے ، تمام مذاہب اور طبقے آزادی سے زندگی بسر کرنا چا ہتے ہیں جبکہ ذاتی مفادات کے گرویدہ چند احباب اس اتفاق و اتحاد کی اکایی کو پا رہ پا رہ کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔قا ید اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ ساتھی ملک محمد اعجاز نے کہا کہ قاید اعظم کی انتھک محنتوں اور کوششوں سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وجود قایم ہوا ہے اب یہ نوجوان نسل کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ اس مادر وطن کی آزادی ، تعمیرو ترقی اور خو شحالی کے لیے موءثر کردار ادا کریں ۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان برمنگھم سید معروف احمد نے کہاکہ پاکستان بے شمار مصایب اور مشکلا ت جھیلنے کے باوجود بھی قایم و دایم ہے جو اس کی مضبوطی اور پا ییداری کی ناقابل تسخیر ضما نت ہے انہوں نے کہاکہ اپنے ملک سے محبت اور عقیدت اس لیے بھی ضروری ہے کہ یہ وہ ماں ہے جس نے ہمیں جنم دیا اور جس ملک میں آج ہم رہ رہے ہیں اسکی بھی اسی قدر عزت و توقیر ہے کیونکہ یہ اس ماں کی مانند ہے جس نے ہما ری تربیت اور دیکھ بھال کا خیال رکھا۔

چیرمین مسلم ہینڈز سید لخت حسنین نے کہا کہ پاکستان گذشتہ ۳۵ برس سے حالت جنگ میں ہے ہمیں بیرون ممالک سے فنڈز کی ضرورت نہیں بلکہ پر امن بارڈرز ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں موجود پاکستانی کموینٹی کو یہاں کے اداروں میں دلجمی اور دیانتداری سے کام کر کے غیرمعمولی کا رکردگی دکھا کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چا ہیے ۔ مفتی فاروق علوی نے کہا اتحاد و اتفاق اور نفاق سے پر ہیز ہی ہما ری بقاء و سلامتی کی علامت ہے ۔ کو نسلر عنصر علی نے کہاکہ تا رکین وطن تمام فرقوں ، گروہوں اور مذہبوں کو بالا طاق رکھتے ہو ءے صرف پاکستانی ہو نے کا ثبوت دیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مذہب کے نام پر جو دہشتگردی کی جا رہی ہے وہ اسے اندھیروں میں لیجانا چاہتی ہے قاید اور اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر ہی ترقی کی راہوں پر گامزن ہوا جا سکتا ہے ۔ بیر سٹر رشید مرزا نے کہاکہ پاکستان کو اسلحہ اور عسکریت پسندی سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاسٹر اجمل چغتایی نے کہاکہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتیں اپنے وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

را جہ فہیم کیانی نے کہاکہ اہل کشمیر پاکستان سے لا زوال محبت و عقیدت کا رشتہ رکھتے ہیں ۔ قا ری محمد فرحان صدیقی نے کہاکہ پاکستان مدینہ ثانی ہے اس کے قیام کے لیے ہما رے آباءو اجداد نے بے شمار قربانیاں دی ہیں ۔ علامہ محمد حنیف مدنی نے کہاکہ پاکستان سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے افواج پاکستان کے ہا تھ مضبوط کرنا ہوں گے۔

چیرمین بنا ت المسلمین بر طا نیہ سمیرا فرخ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کےلیے خواتین کو بھی آگے بڑھنے کا موقع دینا ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ اگر ہم حقیقی طور پر قا ید کے اصولوں کے پیروکار ہیں تو پھر وہ اپنی چھوٹی بہن فاطمہ جناح کو ہر لمحہ ساتھ لیکر چلے تھے ۔ تقریب سے چو ہدری محمد عظیم ، صابر رضا ، ماسٹر لطیف احمد، عبید خان، محترمہ طلعت سلیم ، بیرسٹر رفیق راجہ ، را جہ ثقلین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اختتام پر پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ اور اسکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گیی۔