counter easy hit

ایدھی کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا:یاسمین فاروق

 Yasmin Farooq

Yasmin Farooq

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکتا ،ساری زندگی لوگوں کی بھلائی اور خدمت کیلئے وقف کرنے والے انسان محسن ہی کہلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر یاسمین فاروق ممبر پراونشل کونسل وومن ونگ پی پی پی پنجاب نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا، ان کا مزید کہنا تھاکہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔