counter easy hit

عبدالستار ایدھی پاکستان کا انمول سرما یہ تھے ،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ

Sajjad dugh

Sajjad dugh

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی جیسا انسان صدیوں بعد جنم لیتا ہے وہ ایک عظیم شخص اور خلق خدا سے محبت کرنے والے انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت میں گزار دی ان کی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم مسیحا سے محروم ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری عبدالرؤف ڈوگہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ق فرانس اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر میڈیا سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا انمول سرمایہ تھے انکی وفات غریبوں مساکینوں بلکہ پاکستان کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے ان کا مشن ہمارے لیے مشعل راہ ہے