
yasir-qadeer
سی پیک کی جانبدارانہ پالیسی پر گوادر کے معصوم بچوں نے بھی سوال اٹھا دیا، حکمرانوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے
پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے راہنما یاسر قدیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پیک پر بقیہ تینوں صوبوں سمیت عوام اور معصوم بچوں کو بھی تحفظات ہیں۔ منصفانہ ترقی کی شرح کا رونا رونے والی حکومت کو اب ہوش کے ناخن لینا چاہییں اور اگر ان میں کچھ شرم باقی ہے تو انہیں اس اہم قومی منصوبے کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔ ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔








