counter easy hit

بھمبر کا جلسہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ بدل دے گا،چوہدری محمد ارشد

y Mohammad Arshad

y Mohammad Arshad

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)بھمبر کا جلسہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ بدل دے گا،الیکشن میں پی ٹی آئی سیاسی منافقین کا بستر گول کرے گی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی راہنماسابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ 19مئی کو بھمبرمیں تاریخ ساز جلسہ آزادکشمیر میں ہونیوالے انتخابات میں تحریک انصاف کی اکثریت اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کا اعلان ہوگا،اورقائد کشمیربیرسٹر سلطان محمود کی ولولہ انگیز قیادت میں آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف بھر پو ر کامیابی حاصل کریں گی،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں ہونے والے کرپشن اور پانامہ لیکس سکنڈل کے بعد پاکستان و آزاد کشمیر کی عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان ایک سچاور کھرا انسان ہے اور عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیںیہی وجہ ہے کہ اب عوام کسی دوسرے پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے،انشااللہ بہے جلد مفاد پرستوں کا بستر گول کر دیں گے۔