yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حسن نثار کی ایک سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل تحریر

MH Kazmi July 6, 2019 1 min read
Written by Hassan Nisar in a golden letter
Share this:

Written by Hassan Nisar in a golden letter

لاہور (ویب ڈیسک) ”یہ محاورہ نما شہرئہ آفاق جملہ بنیادی طور پر کا ہے اور یاد رہے کہ بالزاک ایک فرانسیسی ناول نگار تھا لیکن اس جملے کو شہرت ملی MARIO PUZO کے ناول “THE GODFATHER” سے جو 1969ء میں منظر عام پر آیا اور اس پر بنی فلم کو نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھی لازوال شہرت نصیب ہوئی۔یہ تو ہو گئی اس جملے کے بارے میں بنیادی بات لیکن میرا مسئلہ ذرا مختلف ہے اور وہ یہ کہ اس جملہ کا غلط استعمال مجھے بہت ناگوار محسوس ہوتا ہے۔ جسے دیکھو اندھا دھند الٹے سیدھے انداز میں اسے استعمال کئے چلا جاتا ہے اور کوئی بھی یہ زحمت گوارا نہیں کرتا کہ اسے تھوڑا سا EXPLAINبھی کر دے کیونکہ ہر “GREAT FORTUNE”کے پیچھے جرم ہی نہیں ہوتا، خاص طور پر جب سے ٹیکنالوجی کو پر لگے ہیں۔ صدیوں پہلے یہ صحیح تھا، اس میں زیادہ صداقت اور وزن بھی تھا کیونکہ مختلف زبانوں کے قدیم محاوروں میں بھی یہ خیال بہت عام تھا کہ ’’دنیا میں کبھی کسی شریف آدمی کو راتوں رات دولت مند بنتے نہیں دیکھا گیا‘‘ لیکن پھر وہی بات کہ ٹیکنالوجی نے اس تصور کی دھجیاں بکھیر کے رکھ دی ہیں مثلاًدنیا کا امیر ترین آدمی “AMAZON”کا مالک JEFF BEZOZہے جس کی دولت 157بلین ڈالر سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے تو اس “GREAT FORTUNE”کے پیچھے کون سا جرم ہے؟ سوائے ’’جرمِ ذہانت‘‘ کے جسے دنیا جرم نہیں سمجھتی۔یہی حال ایک عام سے وکیل کے یونیورسٹی ڈراپ (؟) صاحبزادے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا ہے جو 103 بلین ڈالر سے زیادہ کا مالک ہے اور اس نے کوئی ’’واردات‘‘ نہیں کی۔ نہ کبھی رشوت لی نہ کمیشن کک بیک کھایا نہ ٹی ٹیوں سے مال بنایا، البتہ ٹیکنالوجی کی بات علیحدہ ہے۔ واردات نہیں ایجادات!اب چلتے ہیں دانتوں کے گمنام ڈاکٹر کے بیٹے اور ’’فیس بک‘‘ کے بانی MARK ZUCKERBERGکی طرف جو 71بلین ڈالر سے زیادہ دولت کا مالک ایک معصوم اور بے ضرر سا آدمی ہے۔ یہی حال “UBER”کے بانی GARRETT CAMPکا ہے جو کمپیوٹر پروگرامنگ کا ماہر تھا۔ THOMAS EDISONمیری پسندیدہ ترین شخصیات میں شامل ہے، بات بھی کچھ پرانی ہے، وہ بیچارہ گھروں میں اخبار پھینکا کرتا تھا لیکن 1093 ایجادات اس کے کریڈٹ پر ہیں اور واردات ایک بھی نہیں۔ زندگی میں اسے جو پہلا چیک پیش کیا گیا اس کی کہانی بہت دلچسپ ہے اور اتنی دلچسپ کہ اسے پڑھتے ہوئے میری آنکھوں میں آنسو آ گئے تھے۔اسی طرح ’’گوگل‘‘ سے اپنے کیریئرز کا آغاز کرنے والوں میں ایک ہزار سے بھی زیادہ لوگ آج ارب پتی ہیں۔یہ تو ہو گئیں سائنس اور ٹیکنالوجی کی چند شرارتیں یا وارداتیں تو پہلی بار جب مجھے علم ہوا کہ دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹری سپورٹس یعنی کھیلوں کی ہے تو میں سکتے میں آگیا تھا اور اگر یہ غلط ہے تو پلیز! میری تصحیح فرمایئے۔ سپورٹس کا کوئی بھی سٹار راتوں رات ککھ پتی سے لکھ پتی ہو جاتا ہے اور اگر ڈالر روپے کا موازنہ کریں تو ان کا لکھ پتی ہمارے کروڑ پتیوں پر بھاری ہوتا ہے۔ اسی طرح “GREAT FORTUNE”کیلئے کسی لکھاری کی ایک ہٹ کتاب، کسی سنگر کا ایک مقبول گیت اور کسی ایکٹر کی ایک بلاک بسٹر فلم ہی کافی ہوتی ہے جو اسے اربوں تک لے جاتی ہے۔مختصراً یہ کہ جدید دنیا کی جدید معیشت میں ایسی لاتعداد مثالیں ہیں کہ بندہ اوور نائٹ کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے اور کوئی اس پر انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا۔ میں نے زندگی میں کبھی پرائز بونڈز نہیں خریدے کیونکہ نجانے کیوں مجھے اس تصور سے ہی کراہت محسوس ہوتی ہے کہ بندہ کچھ کئے کرائے بغیر—– کچھ لے مرے۔ ہاسٹل کے زمانے میں شغلا ً ہلکا پھلکا جوا ہوتا، مجھے کہا بھی جاتا لیکن اس کام سے بھی نفرت ہی رہی۔ عرض کرنے کا مقصد یہ کہ مجھے قطعاً معلوم نہیں کہ ہمارے پرائز بونڈز کی اوقات کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ ’’پرائز‘‘ کتنا ہوتا ہے لیکن پڑھ پڑھا اور سن سنا کر اس بات کا اندازہ ضرور ہے کہ مہذب متمول مغربی ملکوں میں ملینز کی لاٹریاں لگتی ہیں یعنی عہد حاضر میں “GREAT FORTUNE”کیلئے کرائم کے علاوہ بھی ایک ہزار ایک سو ایک راستے موجود ہیں جن میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان جیسے ملک میں آج بھی یہ جملہ، محاورہ سو فیصد فٹ بیٹھتا ہے کہ یہاں آج بھی “GREAT FORTUNE”کیلئے “CRIME” بہت ضروری ہے اور جرائم کی مادر ملکہ ہے ہماری پیاری جمہوریت جس کا نام لے کر یا نقاب اوڑھ کر کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ آغاز تو ہو چکا، اللہ کرے یہ سلسلہ اپنے منطقی انجام کو بھی پہنچ سکے کہ جب GREAT FORTUNEکیلئے CRIME کے رستے بند ہو جائیں گے تو شاید فارچون ہنٹرز GREAT FORTUNEکیلئے CRIME کی جگہ CREATIVITYکے رستے تلاش کرنے کی کوشش کا آغاز کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
What is the need for children to educate children in private schools? Latest news
Previous Post نجی سکولوں میں بچوں کو تعلیم دلوانے والے والدین کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر
Next Post جان کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا
Knowing your life will be fresh

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.