شیخوپورہ (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کی مریضہ 2 بچیوں کو خون کی بوتلیں لگوا کر ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔
اوور سیز پاکستانی اصغر علی ارسلان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ڈی پی او سے درخواست کی کہ وہ بیرون ملک مزدوری کے سلسلہ میں ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکی تھیلیسمیا کی مریضہ 2 بیٹیوں کو گاؤں قلعہ ستار شاہ سے میو ہسپتال لاہور لے جانا ممکن نہیں جس پر ڈی پی او ہ نے فیکٹری ایریا پولیس سے سب انسپکٹر ولی حسن پاشا کو حکم دیا جس نے دونوں بچیوں کی اپنی ذاتی پرائیوٹ گاڑی پر لاہور میو ہسپتال ناصرف منتقل کیا بلکہ وہاں خون کا بندوبست بھی کیا اور خون لگوانے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا۔
بچیوں کی والدہ نے ڈی پی او اور پنجاب پولیس کو آنسووں بھری دعائیں دیں۔