counter easy hit

بریکنگ نیوز: ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد کرفیو کی تجویز۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی تجویز کو رد کر دیا جبکہ شہر میں معاملات معمول کے مطابق جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورکے شہریوں نے لاک ڈاؤن میں چھٹیوں کوموج مستی کا ذریعہ بنالیا,لاک ڈاؤن کےباوجودشہریوں کی بڑی تعدادسفراورسیرکرنےمیں مصروف ہے،شہریوں کی جانب سے دفعہ144 کی مسلسل خلاف روزی دھڑلے کے ساتھ جاری ہے، بڑوں نے سیروتفریح کے لئے بچوں کو بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں محصور کرنے کے لئےمکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جارہا ہے.
اس حوالے سےوزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں لاک ڈاون کو مزید سخت کرنے کی تجویز کو رد کر دیا, شہر میں معاملات معمول کے مطابق جاری ہیں, پنجاب حکومت نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کی ہوئی ہے,جس کے تحت پنجاب حکومت شہروں کو مختلف زونز میں تقسیم کرے گی، زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہوگی,گراسری سٹورز، کریانہ سٹورز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، تمام سپر مارکیٹ، ملک شاپس، چکن ،میٹ شاپس، بیکریز، آٹو ورکشاپس صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کھلیں گی۔
زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا، شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے,واضح رہے کہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے لگا ہے، صوبے میں مزید افراد اس موذی مرض کا شکار ہو گئے, شہر لاہور میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد126 تک جا پہنچی ہے، پنجاب میں کورونا وائرس کے638 کنفرم مریض ہیں، کورونا وائرس سے شہر میں 3 اموات ہو چکی ہیں.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website