counter easy hit

امریکہ میں دنیا کا مہنگا ترین چِیز کیک تیار

کیک کو عوام کیلئے خاص بنانے کی غرض سے اس کی تیاری میں سونے کے ذرات اور اوراق کا استعمال کیا گیا ہے

World's most expensive Cheesecake prepared in USAامریکہ میں دنیا کا مہنگا ترین چِیزکیک تیار کر لیا گیا ہے جس کی تیاری میں سونے کے ذرّات اور ورق استعمال کئے گئے ہیں۔
نیویارک کے مشہور شیف کے تیار کردہ اس مزیدار چِیز کیک کی نہ صرف تیاری میں سونا شامل ہے بلکہ اس کی شان اور ذائقہ بڑھانے کیلئے اسے مہنگے ترین اجزا سے تیار کیا گیا ہے جس میں سکاٹ لینڈ سے درآمد مہنگی ترین چاکلیٹ استعمال کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 24 قیراط سونے کے ورق بھی سجاوٹ کیلئے لگائے گئے ہیں۔ اس مزیدار کیک کی قیمت 5 ہزار ڈالر متعین کی گئی ہے۔