counter easy hit

دنیا کے سب سے بڑے ریگستان صحارا کے رقبے میں 10 فیصد اضافہ

لاہور: 92 لاکھ مربع کلومیٹر پر محیط دنیا کے سب سے بڑے افریقی ریگستان صحارا کے رقبے میں دس فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا، گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔

World’s largest desert Sahara area has grown by 10 percentسو سال کے دوران دنیا کے سب سے بڑے ریگستان صحارا کے رقبے میں دس فیصد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ تحقیق کے مطابق صحارا جنوب کی طرف حرکت کر کے سوڈان اور چاڈ کے ٹراپیکل علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے سرسبز علاقے خشک ہو رہے ہیں۔ صحارا کا کل رقبہ 92 لاکھ مربع کلومیٹر ہے جب کہ اس میں گذشتہ ایک صدی کے دوران ہونے والا اضافہ پاکستان کے رقبے سے بھی زیادہ ہے۔ تحقیق کے مطابق رقبہ کا تعلق ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کی بڑھتی ہوئی مقدار سے ہے۔