counter easy hit

ایک ہفتے سے بغیر سر کے زندہ مرغا جیتا جاگتا عجوبہ بن گیا

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک مرغا سر کٹنے کے ایک ہفتے بعد بھی زندہ ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہورہے ہیں۔ معجزانہ طور پر بغیر سر کے زندہ بچ جانے والے اس مرغے کو ایک رحم دل عورت پالنے کی غرض سے گھر لے آئی جہاں اس کی خوب دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

One week living cock without head became alive wonderتصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا بغیر سر کے ہے اور اس کی گردن کے اوپری حصے پر خون جما ہے۔ یہ پتا نہیں لگ سکا کہ مرغے کے ساتھ کیا حادثہ پیش آیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کسی جانور کے حملے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

مرغے کو پالنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ گردن میں ڈراپر سے غذا اور اینٹی بائیوٹکس دے رہی ہیں جن سے ایک ہفتے بعد بھی وہ زندہ ہے۔