counter easy hit

ہالی ووڈ فلم زولینڈر ٹو کے پریمیئرمیں بنا سیلفی کا عالمی ریکارڈ

world record

world record

لندن…… ہالی ووڈ کی فلم زولینڈر ٹو کے شاندار پریمیئرمیں معروف اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔ اسی تقریب میں ادکار بین اسٹیلرنے سب سے بڑی سیلفی اسٹک سے تصویر بناکرعالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
ہالی ووڈ کی فلم زولینڈر ٹو کا شاندار پریمیئرلندن میں ہوا، تقریب میں فلم کے مرکزی کردار بین اسٹیلر، پینی لوپ کروزاوراوون وِلسن نے شرکت کرکے پریمیئرکو چارچاند لگا دیئے۔اس موقع پربین اسٹیلر نے سب سے بڑی سیلفی اسٹک سے سیلفی لے کرعالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔انھوں نے ساتھی اداکاروں کی مدد سے ساڑھے آٹھ میٹر لمبی سیلفی اسٹک میں موبائل لگایا اوراسے کافی بلندی پرپہنچا کرسیلفی بنائی جس کی گنیز بک آف ریکارڈز کے جج نے باقاعدہ تصدیق کردی۔