counter easy hit

بالی ووڈکی مشہور فلموں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی نمائش

vehicles used in famous

vehicles used in famous

دہلی …..دہلی میں ہونے والے بین الاقوامی آٹو شو کی رعنائیاں عروج پر پہنچ چکی ہیں جہاں نئی اور جدید چمچماتی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں وہیں بالی ووڈفلموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں اور بائیکس بھی نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہیں۔
مشہور زمانہ فلم شولے،بوبی اور دھوم میں استعمال ہونے والی موٹر بائیک سے لے کر راجیش کھنہ کی فلم میرے جیون ساتھی کے گانے چلا جاتا ہوں کسی دھن میں استعمال ہونے والی گاڑی نے بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔گاڑیوں سے سجی یہ نمائش 9فروری تک جاری رہے گی۔