counter easy hit

عالمی کپ فٹبال میں 17دن رہ گئے

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آغاز اگلے ماہ یعنی 14جون سے روس میں ہورہا ہے اور میگا ایونٹ کا کائونٹ ڈائون شروع ہوچکا ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائےگا

World Cup left for 17 daysایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گیں اور ان ٹیموں کو 8 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہےجس کے مطابق گروپ اے میں میزبان روس کے ساتھ یوروگوئے، مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ بی میں پرتگال، مراکش، اسپین اور ایران کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی فرانس، آسٹریلیا، پیرو اور ڈینمارک، گروپ ڈی میں ارجنیٹنا، آئیس لینڈ،کروشیا اور نائجیریا کو رکھا گیا ہےجبکہ گروپ ای میں برازیل، سوئیٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا شامل ہیں۔

گروپ ایف میں دفاعی چمپیئن جرمنی کے ساتھ، جنوبی کوریا، میکسیکو اور سوئیڈن، گروپ جی میں بیلجیم، پناما، تیونس اور انگلینڈ کی ٹیمیں موجود ہیں اورآخر میں گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان کی ٹیمیں موجود ہیں۔