counter easy hit

مذاکرات سے قبل مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ تسلیم کیا جائے، علی گیلانی

کشمیری حریت قیادت نے واضح کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن پہلے کشمیر کو متنازعہ تسلیم کیا جائے۔

Kashmir should be confronted before occupied Kashmir, Ali Gilaniمقبوضہ کشمیر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب میں کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیری قیادت کی جانب سے دیئے گئے پانچ نکات ہی بات چیت کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ان 5 نکات میں کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرنا، فوج کی واپسی، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور کالے قوانین کے خاتمے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ اس سے قبل بھی مذاکرات کے ڈیڑھ سو ادوار ہو چکے ہیں لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خوفزدہ کر کے ان کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر فوجی طاقت سے عوامی جدوجہد کو دبایا جاسکتا تو آج کسی قوم کو آزادی نہ ملی ہوتی۔