counter easy hit

دنیا کے کسی ملک میں حکمرانوں کے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں پر گولی نہیں چلاتا، وسیم بٹ

Wasim Butt

Wasim Butt

آئرلینڈ ڈبلن (پ ر) تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما وسیم بٹ نے گذشتہ دنوں ڈبلن میں ایک افطار پارٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس سلطنت کے حکمران اپنی زیر نگرانی میں دہشت گردوں کے ساتھ مل کر معصوم اور نہتے لوگوں کو قتل کرائے تو ایسے قاتلوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور پھر دنیا کے کسی بھی مہذب ملک میں ریاست کا کوئی بھی ادارہ حکمرانوں کے سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے بے گناہ شہریوں پر گولی نہیں چلاتا۔

آپ نے مذید کہا کہ 17 جون 2014 کے سانحہ کی ایف آئی آر 69 دن بعد کیوں درج ہوئی کیا ایف آئی آر کا اندراج ہر شہری کا بنیادی حق اور پولیس کا فرض نہیں؟۔

پنجاب حکومت کو کس بات کا خوف تھا کہ شہداء کے ورثا کو اعتماد میں لئے بغیر جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور اس کی رپورٹ بھی جاری نہیں کی گئی ڈیڑھ سال گزرنے کے بعد بھی جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی گئی۔

آپ نے مذید کہا کہ انشاء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے پھندا بنے گا شہداء ماڈل ٹاؤن کا قصاص لیا جائے اور انصاف اپنا راستہ اب خود بنائے گا۔