counter easy hit

جیوراسک ورلڈ اور گوڈزیلا جیسی فلموں کا خالق اسٹوڈیو بک گیا

 films gudzyla studio sold

films gudzyla studio sold

ہالی وڈ…. ایک چینی شہری نے ہالی وڈ کا لیجنڈری انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو خریدلیا ہے۔
چین کے امیر ترین شہری کی ملکیت وانڈا کاروباری گروپ نے ساڑھے تین ارب ڈالر کے عوض ہالی وُڈ کا بہت سی انتہائی کامیاب فلمیں بنانے والا لیجنڈری انٹرٹینمنٹ اسٹوڈیو خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔وانڈا گروپ کے مطابق یہ ہالی وُڈ اسٹوڈیو آج تک جیو راسک ورلڈ اور گوڈزیلا جیسی بہت سی انتہائی کامیاب فلمیں بنا چکا ہے۔مجموعی طور پر اس امریکی فلم اسٹوڈیو کی تیار کردہ فلمیں آج تک دنیا بھر میں 12 بلین ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہیں۔ہالی وُڈ کے اسی اسٹوڈیو کی تیار کی گئی دیگر فلموں میں پیسیفک رِم اور کچھ عرصہ قبل بنائی گئی تین پروڈکشنز پر مشتمل سیریز بَیٹ مین بھی شامل ہیں۔ یہ سب فلمیں بہت زیادہ سرمائے سے بنائی گئی اور ایکشن سے بھرپور ایسی زبردست فلمیں تھیں، جو چینی شائقین میں بہت مقبول رہی تھیں۔