counter easy hit

کارکنان قیادت کے فیصلے کا احترام کریں۔ راجا ذبیر اقبال

Raja Zubair Iqbal

Raja Zubair Iqbal

لیوٹن برطانیہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیربرطانیہ کے صدر راجاذبیر اقبال کیانی نے نمائندہ کشمیر لنک سے آزاد کشمیر کے الیکشن سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کے حوالے سے قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں قیادت سیاسی معاملات کو بہتر جانتی ہے۔

اب اس کے بعد تمام کارکنان کا صرف ایک ہی کام بنتا ہے وہ یہ کہ قیادت کے فیصلوں کا احترام بجا لاتے ہوئے ٹکٹ ہولڈرذ کا بھرپور ساتھ دیں ٹکٹ کسی ایک کارکن کو ہی ملنا ہوتا ہے جو پارٹی کی امانت ہوتا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملات پر جو مخالف رویہ اپنایا جا رہا ہے وہ انتہائی غیر مناسب ہے ۔ اب کارکنان اس کو ذاتی مفادات یا رنجشوں کے لئے استعمال نہ کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور پارٹی کو مضبوط بنائیں۔

موجودہ دور حکومت نے عوام کو کیا دیا ہے سوائے کرپشن کے اور مال بٹورنے کے۔ ہمیں قیادت کے ہاتھوں کو مذید مضبوط کرنا ہے اور پارٹی سے مخلص ہو کر پارٹی کو الیکشن میں کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوششوں پر کام کرنا ہے۔

اب آپس میں تقسیم ہو نے کا مطلب دیگر سیاسی جماعتوں کو مظبوط کرنا ہے اور دوسری جماعتوں کے فارمولے پر عمل کرنا ہے کیونکہ مخالفین چاہتے ہیں کے ریاست کی سب سے بڑی نمائندہ سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کو نقصان پہنچاتا الیکشن میں نقصان پہنچایا جائے اور ن لیگی کارکنان اس سے بخوبی واقف ہیں کہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں آپس میں اتحاد کر کے ن لیگ آزاد کشمیر کو الیکشن میں ہرانے کا سوچ رہی ہیں۔

یہی اس بات کا اعتراف ہے کہ ن لیگ آزاد کشمیر دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے بے حد مقبول اور سب سے بڑی سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت ہے ۔ اب ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہم آپس میں اتحاد کر کہ ن لیگ آزاد کشمیر کو الیکشن میں کامیاب کیا جائے یا ذاتی پسند و نا پسند کو مد نظر رکھ کر پارٹی کو نقصان پہنچایا جائے۔