counter easy hit

برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنا ہی کشمیریوں کے مفاد میں ہے، سردار محمد صدیق

Sardar Mohammad Sadique

Sardar Mohammad Sadique

برسلز (پ۔ر) بلجیم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئررہنماء اور ممتازبزنس مین سردارمحمدصدیق خان نے کہاہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین میں رہناہی کشمیریوں کے مفادمیں ہے۔

برسلزسے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو چاہیے کہ جمعرات 23جون کے ریفرنڈم میں بھرپورحصہ لے کر برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ ڈالیں۔ سردارصدیق نے کہا کہ ہم یورپی پارلیمنٹ میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ (ایم ای پیز) کے ممنون ہیں جنھوں نے ہمیشہ کشمیرکاز کی حمایت کی ہے۔

اسی لئے برٹش کشمیریوں کویہ بات معلوم ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین میں رہنا کشمیریوں کے بہترین مفاد میں ہے۔ انھوں نے کہاکہ گذشتہ ایک دہائی سے برطانیہ سے رکن ای یو پارلیمنٹ ڈاکٹرسجادکریم مظلوم کشمیریوں کے قانونی اورجائز حقوق کی حمایت کررہے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ برطانیہ سے ہی ایم ای پی راجہ افضل خان بھی اپنے انتخاب سے ابتک مسئلہ کشمیرکے حوالے سے بہت سرگرم ہیں اور خصوصاًیورپی پارلیمنٹ میں ان کی طرف سے کشمیریوں بھرپورحمایت قابل تحسین ہے۔

سردارصدیق نے برٹش کشمیریوں سے اپیل کی کہ ریفرنڈم کے روزباہر آئیں اور برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ ڈالیں۔انھوں نے کہاکہ ریفرنڈ م کا دن بہت اہم اور فیصلہ کن ہے اوربرٹش کشمیریوں کو اس موقع پر یورپی یونین رہنے کے حق میں فیصلہ کرناہوگا۔فیصلہ کرناہوگا۔