yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کیلیے کام شروع

MH Kazmi April 1, 2017 1 min read
Work begin for the country's first e-commerce policy
Share this:

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وفاقی وزارت تجارت نے ملک کی پہلی ای کامرس پالیسی کی تشکیل کے لیے کام شروع کردیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل مارکیٹ کو مستحکم بنیاد فراہم کرتے ہوئے اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔

Work begin for the country's first e-commerce policy
Work begin for the country’s first e-commerce policy

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف محمود وتھرا نے گزشتہ روز کراچی میں 10 ویںجاز کیش بین الاقوامی موبائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پالیسی ملک میں ای کامرس مارکیٹ کی مستحکم بنیادوں پر تشکیل کے لیے مطلوبہ ایکوسسٹم مہیا کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبے میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب اور سہولت مہیا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد ٹوٹل کمیونی کیشنز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے اشتراک سے کیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ای کامرس کے ساتھ منسلک آن لائن ادائیگیوں کے خدشات کی بنا پر بلند لاگت کے مسئلے سے پوری طرح واقف ہے تاہم امید ہے کہ دھوکہ دہی کی روک تھام کا زیر تکمیل نیا مکینزم مرچنٹس اور صارفین کے ساتھ بینکوں کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد اور تحفظ فراہم کرے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ادائیگی کی سہولت فراہم کرنیوالی دیگر اسکیموں پر زور دیا کہ برقی ادائیگیوں کے ذریعے ہونیو الے ٹرانزیکشن کی بلند لاگت کو کم کرنے پر توجہ دیں تاکہ ملک میں موبائل اور ای کامرس کی ترقی کی رفتار تیز کی جاسکے۔ اس کے باوجود برانچ لیس بینکاری تیزی سے ترقی کررہی ہے اور ملک بھرمیں 3لاکھ 50ہزار کے قریب ایجنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دور دراز علاقوں سے بھی بنیادی مالیاتی سہولتوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، جولائی سے ستمبر 2016کی سہ ماہی کے دوران ملک میں 110ملین ٹرانزیکشنز عمل میں لائی گئیں جن کے ذریعے 520ارب روپے کا لین دین کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے اپنے ریکارڈ شدہ پیغام میں کہا کہ ریگولیٹر کی جانب سے ملک میں جلد ہی ابر اور کریم جیسی دیگر مزید سہولتیں بھی متعارف کرائی جائیں گی جن کے ذریعے سفری سہولت سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Notification issued of Increase 5 rupees per liter milk price in Karachi
Previous Post کراچی میں دودھ کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹراضافے کا نوٹیفکیشن جاری
Next Post پارہ چنار کے مظلومو! پوری قوم تمھارے ساتھ ہے
Parachinar oppressed! The whole nation is with you

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.