yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آپریشن غضب للحق ; پاک افواج کےکامیاب فضائی حملےجاری، افغان ڈرون حملے ناکام،طالبان راہنما نور ولی محسود کی انکشافات سے بھرپور کتاب منظر عام پر جس میں سابق پاکستانی وزیر اعظم اور ممتاز سیاستدان بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ;پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے پرعزم
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • ابرار احمد میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، کاویہ مارن نے ہنڈرڈ لیگ میں پاکستانی کھلاڑی کو خریدا،اس کے بعد آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز کی مالکہ کو شدید تنقید کا سامنا ، ان کا ایکس اکاؤنٹ بھی معطل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

بنایا لفظ نے سارا جہاں ہے !

Yes 2 Webmaster January 27, 2015January 27, 2015 1 min read
ALLAH
ALLAH
ALLAH

تحریر : اختر سردار چودھری
ہم سمجھتے ہیں یونیورسل اردو پوسٹ نے صرف ایک سال میں یہ مقام یوں ہی حاصل نہیں کر لیا اس کے پیچھے کسی مقصد سے لگن کام کر رہی ہے اپنا نام و مقام بنانے کے لیے ،یا کسی بھی مقصد کے حصول کے لیے راتوں کی نیند اور دن کے چین کی قربانی دینی پڑتی ہے جو یونیورسل اردو پوسٹ (آن لائن ویب سائیڈ) کی ٹیم اور خاص کر جناب حسیب اعجاز آشر نے دی ہے ۔ویسے بھی حضرت علی ر ضی اللہ کا فرمان ہے کہ کوئی بھی نام ور راتوں کو محنت کیے بناں نہیں بن سکتا ۔رات اپنے اندر بہت سے راز رکھتی ہے ان میں سے ایک راز رات کو محنت کرنا ہے جس مقصد کے لیے بھی ایسا کریں گے اس مقصد کو پا لیں گے ۔ یونیورسل اردو پوسٹ کی پوری ٹیم کا اپنے مقصد سے جنون کی حد تک عشق ہے مقصد جتنا عظیم ہو گا اس کے لیے محنت بھی اتنی ہی کرنی پڑتی ہے ، اس کے لیے ہم اس سائیڈ پر شائع ہونے والے مضامین ،آرٹیکل ،افسانے ،خبریں اور تجزیے دیکھیں تو جس مقصد کا علم ہوتا ہے یا جو مقصد ہے یونیورسل اردو پوسٹ کے بنانے کا ۔(میرے اپنے الفاظ میں) اسے مختصر یوں بیان کیا جا سکتا ہے۔

موجودہ عہد میں دین اسلام کے خلاف پراپیگنڈہ زوروں پر ہے اور اسے آزادی اظہار رائے کانام دیا جا رہا ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان اتحاد و یک جہتی کا مظاہرہ کریں ۔جس میں سب سے بڑی رکاوٹ فرقہ پرستی ہے ۔ اس کی بہت سی وجوہات میں سے ایک وجہ دین اسلام کی اصل سے دوری ہے ۔اس کے لیے ضرورت اس بات کی تھی کہ دل میں(کسی بھی فرقے کے خلاف) بغض رکھے بناں دوسروں تک اسلام کی تعلیم درست طور پر پہنچائی جائیں ۔کیونکہ جو غیر مسلم ہیں وہ سب فرقوں کو ہی مسلمان سمجھتے ہیں اور ان کاسب فرقوں سے رویہ ایک جیسا ہے ۔اللہ نے اسوہ رسول کو حیات گزارنے کے لیے مکمل نمونہ قرار دیا ہے ۔اور محبت رسول ایمان کی شرط اول ہے ۔اسلام کی درست ،عام ،فہم تفہیم یونیورسل اردو پوسٹ کی بنیادہے ۔اس ویب سائیڈ کے قیام کی دوسری وجہ وطن سے محبت ہے ۔ہم اس بات سے واقف ہیں کہ پاکستان کا قیام ایک نظریہ کے طور پر وجود میں آیا ۔نظریے کے اظہار کے لیے،اپنی ثقافت کے لیے ،اپنے دین کی درست تفہیم کے لیے ،اس کے ابلاغ کے لیے زبان کی ضرورت ہوتی ہے ۔اور پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔

ہمیں اپنے ملک سے بے پناہ محبت ہے ،اس محبت کے اظہار کے لیے ،دین اسلام ،اردو زبان ،اور اپنے وطن سے محبت کو سامنے رکھتے ہوئے ،اس کے لیے کچھ کرنے کی سوچ نے اس سائیڈ کی تکمیل تک پہنچایا ۔دنیا اس بات کو اچھی طرح جان چکی ہے کہ ترقی کے لیے علم کی اپنی زبان میں تعلیم ،جدید علوم و معلومات کی اشاعت ضروری ہے ۔کوئی ملک وقوم اپنی زبان کو چھوڑ کر کسی اور زبان میں ترقی نہیں کر سکتی اپنی صلاحتوں کا اظہار نہیں کر سکتی پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اس کی قومی زبان اردو ہونے کے باوجود یہ سرکاری زبان نہ بن سکی ۔حالانکہ دنیا کی شائد دوسری بڑی زبان اردو ہے (ویسے کہا جاتاہے کہ تیسری ہے) اس لیے ضروری تھا کہ اپنی زبان میںعلم کی اشاعت کے لیے ویب سائیڈ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ دوستوں سے مشورے کے بعد ان کے تعاون سے یونیورسل اردو پوسٹ کے قیام کا عمل میں لایا گیا ۔اس سے بھی مختصر کہنا ہو تو کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی سی کوشش ۔ایک دیا جلایا ہے ۔یونیورسل اردو پوسٹ کے نام سے۔

اس وقت پرنٹ میڈیا پر بھی اور الیکٹرانک میڈیا پر بھی چند ایک صحافیوں کی اجارہ داری ہے ۔ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کو سامنے رکھتے ہیں ۔انہوں نے یہ فن سیکھا ہے کہ سچ کو جھوٹ کے پردوں میں کیسے چھپایا جاتا ہے اور اس کے وہ معقول پیسے لیتے ہیں ۔حالانکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر ایک نئے صحافی کے لیے اپنی جگہ بنانا بہت مشکل ہے ۔وہاں اچھا کالم نہیں بڑا نام دیکھا جاتا ہے ایسے میں یونیورسل اردو پوسٹ نے اپنے ابتدائی دن سے ہی نئے قلم کاروں کی حوصلہ افزائی کی جس پر اسے خراج تحسین پیش کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ ایک خاص بات تارکین وطن کے بارے میں کہنا ہے ۔بیرون ملک رہنے والے پاکستان کے بارے میں پاکستان میں رہنے والوں سے زیادہ فکر مند رہتے ہیں ۔اور uup میں روز اول سے پاکستان سے باہر رہنے والے محبت وطن افراد کی تحاریر کو ترجیحی بنیاد پر شائع کیا جاتا ہے ۔حسیب اعجاز آشر ایک کہنہ مشق صحافی ہیں انہوں نے بہت سے جرائد و رسائل میں کام کیا ،صحافت کے وسیع تجربہ ،اور بے پناہ علم سے اب وہ یونیورسل اردو پوسٹ کو کامیابی سے چلا رہے ہیں ۔ اگر ٹیم نے اسی طرح محنت جاری رکھی تو انشا اللہ ایک دن ایسا آئے گا جب یونیورسل اردو پوسٹ پاکستان کی ان چند ایک سائیڈ میں سے ایک ہوگی جسے دنیا میں سب سے زیادہ پڑھا جاتا ہو گا ۔اس کے لیے ہم جناب حسیب اعجاز آشر سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی ٹیم کو جو ذمہ داریاں دیں اس پر ان کو کاربند کریں اور جو ان ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا تو ستاروں کے آگے جہاں اور بھی ہیں۔

اب تک میرے 61کالم،فیچر وغیرہ یونیورسل اردو کی ویب سائیڈ پر شائع ہو چکے ہیں یکم اکتوبر 2014 کو پہلا کالم ۔سیکھائے کس نے اسماعیل کو آداب فرزندی . شائع ہوا اس آن لائن ویب سائیڈ سے میرا تقریبا چار ماہ کا تعلق ہے ۔اس دوران میرا کالم کبھی لیٹ نہیں ہوا ۔ ہمیشہ سب سے پہلے شائع ہوا ،یہ ہی وجہ ہے کہ میں اپنا کالم سب سے پہلے یونیورسل اردو پوسٹ کو سینڈ کرتا ہوں ۔ یونیورسل اردو پوسٹ کی ٹیم کی ان تھک محنت کو نہ سراہا جانا بخیلی ہو گی ایک سال میں کثیر تعدادمیں ویب سائیڈ کی موجودگی میں اپنا نام وپہچان بنا لینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے یہ مشکل ترین کام محترم جناب حسیب اعجاز آشر نے کر دیکھایا ہے۔ دنیا کے کنگ فلسفی کا کہنا ہے کہ ا لفاظ طاقت رکھتے ہیں اگر ان کا مناسب اور درست استعمال کیا جائے ۔الفاظ کا درست استعمال ،درست معلومات وغیرہ اللہ جب کسی چیز کے بنانے کا ارادہ کرتا ہے وہ کہتا ہے کہ ہو جا ،پس وہ جاتی ہے ،کنفیکون لفظ ہیں ۔ یونیورسل اردو پوسٹ کے ماتھے کا جھومر ایک خوبصورت شعر ہے۔
بہار زندگی دیکھو یہاں ہے
بنایا لفظ نے سارا جہاں ہے۔

ان سب باتوں کو سامنے رکھ کر یونیورسل اردو پوسٹ اپنے قارئین کی خدمت کر رہی ہے۔ آخر میں ایک مختصر نظر یونیورسل اردو پوسٹ پر ۔ہوم ،اسلام ،تعارف ،مقصدیت ،ہماری ٹیم،ہماری پالیسی،رابطہ کیجئے ۔ مین ٹائٹل اسلام کے اندر مزید ذیلی ٹائٹل قران ،حدیث ،حمد و نعت ،طب نبوی ،زاد راہ ،دعائیں ۔ اسی طرح مین ٹائٹل خبریں میں مزید ذیلی تفصیل ادبی ،اہم،خصوصی ،تصویری ،پزل اور اس کے نتائج ۔کالم کے لیے زور قلم کے نام سے مین ٹائٹل ہے اس کی مزید تفصیل میں آپ کے پسندیدہ کالم نویس کا پہلا ٹیب ہے جس میں 239 کالم نویس ہیں جن میں سے اکثریت نئے کالم نویسوں کی ہے ۔زور قلم کی مزید ذیلی ٹیب درج ذیل ہیں ،منتخب کالم ،سدا بہار مضامین ،طبی ،تحقیقی ،تبصرے ،افسانے ، منفردافسانچے ،نقطہ نظر ،اور انگلش آرٹیکلز ۔شاعری میں مزید تفصیل یہ ہے ،حمد و نعت ،غزلیں ،نظمیں ،قطعات ،اشعار ،پنجابی کلام ۔اور لائبریری میں ماھنامہ آئینہ انٹرنیشنل دبئی ،مجلے عالمی مشاعرے ابوظہبی ،شاندار تصانیف ہیں ۔اور گوشہ خاص میں گوشہ اطفال ،گوشہ زوجین ،گوشہ خواتین میں مضامین اور دینی مسائل ہیں ۔ایک خاص ٹیب انگلش نیوز اور آرٹیکل کا ہے ۔یونیورسل اردو پوسٹ میں شخصیات کے لیے ایک الگ ٹائٹل ہے ۔جہاں اہم ترین شخصیات پر کالم مضامین اور فیچر کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔قارئین سے گزارش ہے کہ ایک بار اس سائیڈ کا لازمی وزٹ کریں۔universal urdu post نوٹ یہ کالم یونیورسل اردو پوسٹ آن لائن ویب سائیڈ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا ہے۔

Muhammad Akhtar Sardar
Muhammad Akhtar Sardar

تحریر : اختر سردار چودھری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sargodha
Previous Post سرگودھا میں بنک ڈکیتی، گارڈ زخمی، ڈاکو فرار
Next Post لیونا رڈو ڈی کیپریو کی بڑھی داڑھی کا عقدہ بالآخر کھل گیا
Leonardo DiCaprio

Related Posts

یومِ تحفظ ناموس رسالت ﷺ;پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کیلئے پرعزم

March 15, 2026

خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے

March 14, 2026

آپریشن غضب للحق ; پاک افواج کےکامیاب فضائی حملےجاری، افغان ڈرون حملے ناکام،طالبان راہنما نور ولی محسود کی انکشافات سے بھرپور کتاب منظر عام پر جس میں سابق پاکستانی وزیر اعظم اور ممتاز سیاستدان بے نظیر بھٹو کے قتل کی ذمہ داری قبول کی گئی

March 14, 2026

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

March 13, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.