yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

کرامات الیکشن

Yes 2 Webmaster December 22, 2015 1 min read
Election
Share this:
Election
Election

تحریر : عفت
بلدیاتی الیکشن آگئے ہر گلی میں پوسٹر لگائے جا رہے ہیں،کچھ جانے پہچانے اور کچھ انجانے چہرے کھمبوں پر آویزاں ہیں ہر ایک نیچے آپکا مخلص،قوم کا مخلص آپ کا اپنا ہمدرد،بیباک اور نڈر۔صداقت کا علمبردار،ہمت و شجاعت کا پیکر جیسے الفاظ نظر آتے ہیںکئی بار تو گمان گزرا کہ یہ کسی اور دنیا کی مخلوق ہیں اتنی خوبیاں پہلے تو کبھی نہیں تھیں یکلخت کیسے پیدا ہو گئیں تب یاد آیا اوہویہ خوبیاں تو خود رو پودوں کی طرح ہیں جو الیکشن کی برسات میںخود بخود نمو پاتی ہیں اور ڈنکے کی چوٹ پر سا منے نظر آتی ہیںموسم ِانتخاب میںہر پھول لا جواب نظر آتا یہ اور بات ہے کہ رنگ سارے کچے اور پھول کا غذی ہوتے ہیں کمال ِ فن ہے کہ آزمائے ہوئے طوطا چشم لوگ بھی پھر سے ان خوبیوں کا پرچار کرتے نظر آتے ہیںیعنی موسمی حملہ ہے ۔بہادری،صداقت،ہمت و شجاعت کی کتابیں مکتب ِانتخابات میں رٹ لی جاتی ہیں لہجوں میں ایسی چاشنی کہ شہد کی مٹھاس کو بھی مات کر دے ارے حیران مت ہوں یہ سب اخلاقیات کا نتیجہ نہیں بلکہ کرامات ِ الیکشن ہیں جو آپکو قدم قدم پہ حیرت کے سمندر میں غوطے دے گی۔

ہاں اگر منہ کا ذائقہ بدلنا مقصود ہو تو مخا لف امیدوار کے جلسے میں جا کر جوشِ خطابت سے بہرہ مند ہوا جا سکتا ہے۔ایسے ایسے انکشافات ہوں گے کہ سی آئی اے والے بھی نہ کر پائے ہوں گے۔ ابھی پچھلے الیکشن کی بات ہے کہ چند خواتین گھر میں آئیں ہم حسبِ معمول واپڈا کی شان میں قصیدہ گوئی میں مشغول تھے،وہ فرمانے لگیں بائو صدیق کو ووٹ دینا ہے بڑا بیبا بندہ ہے اس ہم محلے والوں کا بڑا خیال ہے قسم لے لو ساری گلیاں پکی۔ کرا دے گا سیوریج سسٹم ٹھیک ہو گا ۔پتر دی نوکری وی پکی ۔اتنی تعریف سن کرہم پکے ہو گئے کہ اس دفعہ بائو صاحب کو ہی ووٹ دیں گے، سو جی سارے خاندان کے ووٹ بائو صدیق کے ہوئے ان کی جیت پر ہم نے بھنگڑے ڈالے اور معتبر ٹہرے۔

مگر شومئی قسمت بائو صاحب الیکشن کیا جیتے صداقت کا دیانت دارانہ چولہ بدل ڈالا اب ہم ہیں کہ یاد کرا کرا کہ مرے جا رہے اور وہ ہیں کہ ہمیں پہچاننے سے انکاری۔حکم ِ حاکم مرگ مفاجات کے تحت واپس آئے اور ان خوا تین کو جا پکڑا کہ جی آپ نے کہا تھا یہ ہو گا وہ ہوگا جواب ملا او باجی جی تسی وی بھولے لوک او سانوں تے ایناں گلاں دی دیہاڑی لبدی سی اسی وی کمائی کرنی سی اگے دا سانوں کی پتہ۔ہم منہ کی کھاتے واپس پلٹے ، دل میںغصہ اوراورخود کو لعنت ملامت بھی کی کہ ہائے کیا حق تھا کہ ادا نہ ہوا ۔نانی اماں نے جو پھولا منہ دیکھا تو کہنے لگیں تم سب نے اسی کو ووٹ دیا تھا کوئی کام نہیں بنا نہ مجھے دیکھو سب کو راضی کر کہ آئی تھی۔ہم نے حیرانگی سے انہیں دیکھا اور بولے وہ کیسے؟ پوپلے منہ سے ہنسی برآمد ہوئی او پتر میں ساروں پہ مہراں لا کہ آئی ساں جنھے پوچھیا اماں مینوں ووٹ دتا کہیا آہو پتر پکا تینوں دتا۔

اس جواب نے ہمیں بھونچکا کر دیا ہم ان کی دانشمندی کے قائل ہوگئے۔ بات کہاں سے کہاں نکل گئی ۔بات ہو رہی تھی الیکشن کی ،در حقیقت دیکھا جائے تو اصل بات یہ ہے کہ الیکشن سے جیتنے تک ااور پھر اپوزیشن سے حکومت تک محض ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر ہی میڈیا میں ان رہتے ہیں کسی مثبت بات یا عمل کے زریعے مشہور ہونا جواز ہی نہیں ہوتا ۔چاہے صوبائی الیکشن ہیوں یا بلدیاتی ہر پارٹی ایک دوسرے کی ٹانگ کھنچتی اور الزامات کی سیاست کرتی نظر آتی ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ہم جو رویے اختیار کرتے ہیں وہی ہماری پہچان بن جاتے ہیں سندھ میں پی۔پی۔پی اور ایم کیو ایم کی رسہ کشی نظر آتی ہے توپنجاب میں پی۔ٹی۔آئی اور ن لیگ دست و گریبان نظر آتی ہے ۔تبدیلیوں کے دعوے دار ذاتی تبدیلیوں کے چکر میں گھومتے نظر آتے ۔روٹی کپڑا مکان نہ روٹی دے پائے اور نہ کپڑا ،سڑک پہ میٹرو تو چل گئی۔

مگر غریب کی کمر سیدھی نہ ہوئی۔عوام بچاری بھی تھک چکی ہے اور یہ ڈرامے دیکھ دیکھ کے ان کا حصہ بن چکی ہے وہ جان چکی ہے ان کی قسمت سوائے خدا کے کوئی نہیں بدل سکتا سو اب ہم دھرنے ۔ہڑتالیں ۔انجوائے کرتے شام کی فراغت میں دل بھی بہلا رہتا اور وقت بھی پاس ہو جاتا سو کوئی ایسا اعلان ہو تو قوم پیش پیش رہتی ۔فون پہ فون اس طرح کھڑکتے اری آپا کل عمران کے جلسے میں کون سی ساڑھی باندھ کر آ رہی ہو ؟ چلو ٹھیک ہے میں بھی نجو کی اماں سے ادھار لے لوں گی،باقی پھوپھی ممانی سے بھی کہنا تیار رہیں۔

کیمرے کے آگے آگے رہیں ۔ہا ہا ہا ۔ بلدیاتی امیدواروں کے پوسٹر کھمبوں پہ لٹکے دیکھ کر دل بے اختیار چاہاکہ اگر یہ جیت کر بھی عوام کی خدمت نہ کریں تو ان کو حقیقت میں اس طرح ٹانگ دیا جاے کہ دیکھو مجھے جو دیدہ عبرت نگاہ ہو ۔گردش ِ دوراں انسان کو سکھا ہی دیتی ہے کہ اس معاشرے کے مسائل سے کیسے نبٹنا ہے سو ہمیں بھی وہ سارے گر سیکھنے ہوں گئے تبھی قوت ِمقابلہ پیدا ہوگی۔

تحریر : عفت

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
College Girls
Previous Post غم زیست
Next Post مسجد البلال ویانا کی جانب سے 27 دسمبر کو جشن عید میلاد النبی کا جلوس نکالا جائے گا۔ نواز وڑائچ
Nawaz Warraich

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.