counter easy hit

کون جیتے گا فیصلہ کراچی کے لوگوں کو کرنا ہے : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

کراچی (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کون جیتے گا، الطاف حسین کو الیکشن کا نتیجہ پہلے سے پتہ لگنا میچ فکسنگ ہے۔

جلسے کے سلسلے میں کراچی میں موجود عمران خان بھرپور سرگرم دن گزار رہے ہیں، ہوٹل سے عقیل کریم ڈھیڈی کے گھر روانہ ہوئے جہاں عمران خان اور ان کی اہلیہ کے لیے ناشتے کا انتظام کیا گیا تھا۔

عقیل کریم ڈھیڈی کے گھر پہنچنے پر عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کی تقریر پر دلچسپ تبصرہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی میں نیا دور شروع ہونے والا ہے۔

الطاف حسین کو الیکشن کا نتیجہ پہلے سے پتہ لگنا میچ فکسنگ ہے۔کریم عقیل ڈھیڈی کے گھر پر نمل یونیورسٹی کے لیے ڈونر کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نمل یونیورسٹی ان کا جنون ہے ، وہ غریب طبقے کو اعلیٰ تعلیم دینا چاہتے ہیں۔