counter easy hit

مقبوضہ کشمیر میں بیہمانہ تشدد سے آزادی کی تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، پاکستان

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے تحریک آزادی دبانے کے لئے طاقت کے وحشیانہ استعمال مذمت کرتے ہیں۔

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل اور فورسز کے بیہمانہ استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔

پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی افواج کاطاقت کاوحشیانہ استعمال انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت پاکستان کو قابض فوجیوں کے ہاتھوں 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر انتہائی افسوس اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کےمطابق حل ہونا چاہیے، پاکستان نے مسئلے کے حل کےلئے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے کیونکہ جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔