counter easy hit

جیت میں کردار خاندان ،دوستوں اور فینز کی حوصلہ افزائی ہے ،جوکوچ

Won a role in the family

Won a role in the family

میلبرن ……چھٹی مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے سربیا کے نوواک جوکوچ کا کہنا ہے کہ ان کی جیت میں اہم کردار خاندان ،دوستوں اور فینز کی حوصلہ افزائی ہے ،سال کا پہلا گرینڈ سلم جیتنے پر وہ بہت خوش ہیں۔
آسٹریلین اوپن کا فائنل جیتنے کے بعدڈوکوچ کافی مطمعن نظر آئے،میلبرن میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی ایک چییریٹی فاونڈیشن کا دورہ کرنے سے پہلےڈوکوچ نےٹرافی کے ہمراہ فوٹو سیشن بھی کروایا،اس موقع پر بڑی تعداد میں ان کے فینزبھی موجود تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوکوچ نے کہا کہ ،انہیں آسٹریلین اوپن جیتنے پر بے انتہا خوشی ہے،2008 میں پہلا ٹائٹل جیتا تھا ،اس کے بعد سے لگاتار چھ بار آسٹرئلین اوپن کی ٹرافی حاصل کرنا ناقابل یقین ہے ۔کیریئر کا گیارہواں گرینڈ سلیم ٹا ئٹل جیتنے والے جوکوچ نے میلبرن کی چیریٹی فاونڈیشن کو بیس ہزار ڈالرز بھی عطیہ کئے ۔