counter easy hit

ڈنمارک میں خواتین کی پہلی مسجد ،امام بھی خاتون ہوگی

Women's first

Women’s first

کوپن ہیگن….جنگ ویب ڈیسک…یورپی ملک ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک ایسی مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے جو صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے اور وہاں امامت کے فرائض بھی خواتین ہی ادا کریں گی۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کا نام مریم مسجد رکھا گیا ہے اور یہ اسکینڈی نیویا بھر میں میں خواتین کی پہلی مسجد ہے۔ اس مسجد کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والی خاتون شیریں خانقان کاکہنا تھا کہ اس مسجد میں امامت کے فرائض بھی صرف اور صرف خواتین ادا کریں گی جب کہ جمعے کی نماز میں بھی صرف خواتین کو مسجد آنے کی اجازت ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ اس مسجد میں جتنی بھی سرگرمیاں ہوں گی ان میں مرد حضرات کو بھی حصہ لینے کی اجازت ہو گی اور ان کا خیرمقدم کیا جائے گا۔شیریں خانقان کے والد کا تعلق شام سے ہے جب کہ ان کی والدہ فن لینڈ کی ہیں۔