counter easy hit

خاتون کے پیٹ سے 4 ماہ بعد تولیہ برآمد، لواحقین کا ڈاکٹر کیخلاف احتجاج

 woman's abdomen

woman’s abdomen

ڈاکٹروں کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا، 4 ماہ سے تڑپنے والی فیروزوالا کی خاتون کی بیماری معلوم ہو گئی۔ ڈاکٹر نے پیٹ کی سرجری کے دوران تولیہ اندر ہی چھوڑ دیا تھا۔
فیروز والا: (یس اُردو) ڈاکٹروں کی غفلت کا نیا کارنامہ سامنے آ گیا، سرجری کے بعد خاتون گزشتہ 4 ماہ سے تڑپ رہی تھی۔معائنے پر معلوم ہوا کہ خاتون کے پیٹ میں تولیہ چھوڑ دیا گیا تھا۔ خاتون 4 ماہ تڑپتی رہی مگر اسپتال انتظامیہ تولیہ نکالنے کیلئے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کرتی رہی۔اب بالآخر 4 ماہ بعد خاتون کے پیٹ سے وہ تولیہ نکال لیا گیا ہے۔ خاتون کی طویل بیماری کا سبب معلوم ہونے پر متاثرہ خاتون کے اہلخانہ غضبناک ہو گئے اور انہوں نے اسپتال پر دھاوا بول دیا، نعرے بازی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔