counter easy hit

کراچی: ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی، گلیوں میں پانی بھر گیا، شہری خوار

 pipeline exploded

pipeline exploded

کراچی میں پانی کی ایک اور پائپ لائن پھٹ گئی۔ لیاقت آباد میں لائن پھٹنے سے گلیوں میں پانی بھر گیا جب کہ علاقہ میں پانی کی قلت کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی میں پائپ لائنوں کا پھٹنا ایک معمول بن گیا ہے۔ لیاقت آباد میں واٹر بورڈ کی 24 انچ قطر کی لائن پھٹ جانے سے علاقے کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ حکام کو کئی بار آگاہ کیا لیکن اس کی مرمت نہیں کی گئی۔شہریوں کا کہنا تھا کہ گھروں میں استعمال کرنے کو پانی نہیں ہے اور واٹر بورڈ کی نااہلی سے پانی سڑکوں پر بہہ کر ضائع ہو رہا ہے۔ پائپ لائن کے پھٹنے سے سڑک پر جمع ہونے والا پانی ٹریفک جام کا باعث بھی بن رہا ہے۔ واٹر بورڈ کا عملے نے دنیا نیوز کی جانب سے معاملے کی نشاندہی کرنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔