counter easy hit

ولیم شیکسپیئر کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سو سال بیت گئے

William Shakespeare

William Shakespeare

انگریزی زبان کے عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کی وفات کو چار سو برس گزر گئے۔ اس سلسلے میں ان کے آبائی شہر اسٹریٹفورڈ میں تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
لندن: (یس اُردو) دنیا ایک سٹیج ہے جس میں ہر انسان داخل ہوتا ہے اور اپنے حصے کا کردار ادا کر کے نکل جاتا ہے۔ اس شہرہ آفاق جملے کا خالق اور انگریزی زبان کے عالی شہرت یافتہ ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کو دنیا سے رخصت ہوئے چار سو سال بیت گئے۔ اس حوالے سے تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تقریبات میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے شیکسپیئر کے آبائی شہر اسٹریٹفورڈ کا رخ کر لیا ہے۔اس دوران برطانیہ میں شیکسپیئر کے ڈراموں پر مبنی مختصر دورانیے کی 35 فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے۔ یہ فلمیں لندن کے دریائے ٹیمز کے کنارے نصب اسکرینوں پر دکھائی جائیں گی۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے شیکسپیئر گلوب تھیٹر میں شہرہ آفاق ڈرامہ ہیملٹ پیش کیا جائے گا۔ برطانیہ کے دورے پر موجود امریکی صدر براک اوباما نے بھی 146شیکسپیئر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گلوب تھیٹر کا دورہ کیا اور ہیملٹ کے اداکاروں سے ملاقات کی۔