counter easy hit

جنرل راحیل شریف نے بلا امتیاز احتساب کی اعلیٰ مثال قائم کر دی،چوہدری محمد الیاس

Chaudhry Mohammad Ilyas

Chaudhry Mohammad Ilyas

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)جنرل راحیل شریف نے بلا امتیاز احتساب کی اعلیٰ مثال قائم کر دی، عمران خان عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں ۔چوہدری محمد الیاس۔ تفصیل کے مطابق سابق ضلعی صدر وآرگنائزر حلقہ این اے 107تحریک انصاف چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان و معززین حلقہ این اے107سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرپشن کے خلاف صرف بیان ہی نہیں دیا بلکہ کرپشن کے خلاف عملی مظاہرہ کر تے ہوئے بلا امتیاز احتساب کی اعلیٰ مثال بھی قائم کر دی ہے جو قابل تحسین ہے ،انھوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان موجودہ ملکی سیاسی و کرپشن کے معاملات پر پوری قوم کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ،ملک سے فرسودہ کرپٹ نظام کا خاتمہ ہی ملک قوم کی ترقی و خوشحالی کا باعث ہو گاانھوں نے کہا کہ کل 24اپریل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے بیسوں یوم تاسیس میں عمران خان قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے۔