counter easy hit

پاکستان سیمی فائنل تک رسائی کن صورتوں میں حاصل کرے گا ؟ تازہ ترین خبر

Will Pakistan win semifinal in accessible cases? Latest news

لندن(ویب ڈیسک)ورلڈ کپ کرکٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے حوالے سےاگر مگر کے ساتھ پاکستان کے لیے صورت حال آسان نہیں ہے۔بنگلادیش کو شکست دینے سے قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہوگا۔جس میں بڑی حد تک یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ پاکستان نے سیمی فائنل کھیلنا ہے یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق،ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی لائن اپ کے لئے کون سی ٹیم ان ہوگی اور کون آخری وقت پر آوٹ ہوجائے گا۔اس بارے میں ماہرین مختلف ٹیموں کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کو آخری چار ٹیموں میں جانے کے لئے سب سے آسان فارمولا یہ ہے کہ نیوزی لینڈ انگلینڈ کو شکست دے پھر پاکستان بنگلہ دیش کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ جائے لیکن دوسری صورت میں اگر مگر کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے صورتحال آسان نہیں ہوگی۔ انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے مات دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ایک مرتبہ پھر روشن کرلیں اور اپنے اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فتح حاصل کر کے میزبان ٹیم فائنل فور میں شامل ہو جائے گی۔انگلینڈ کی اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا سفر مزید دشوار ہوگیا ہے اور ہو سکتا ہے کہ 5 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل ہی پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا خواب چکنا چور ہو جائے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں بدترین شکست پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کو بری طرح سے متاثر کر رہی ہے اور انگلینڈ کی فتح کی صورت میں اسے بنگلہ دیش کے خلاف انتہائی بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔اگر انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو 100 رنز سے زائد سے مارجن سے شکست دیتی ہے اور پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو 200 رنز سے مات دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہو جائے گی ورنہ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے باوجود خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔پاکستان کے کپتان سرفراز احمد مانتے ہیں کہ جمعے کے میچ سے قبل سب کچھ واضع ہوجائے گا ہمیں اپنے رن ریٹ کا بھی پتہ چل جائے گا ۔اس وقت ہم دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کررہے ہیں۔منگل کو ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ہونا ہے اوربھارتی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لے گی۔لیکن پاکستان کے لئے کٹھن صورتحال ہے۔بدھ کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ جیت گیا اور پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا تو پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنالے گا۔اگر انگلینڈ جیت گیا تو وہ سیمی فائنل میں چلا جائے گا لیکن پاکستان کو بنگلہ دیش کو ہرانے کے ساتھ اپنے رن ریٹ میں بھی نمایاں بہتری لانا ہوگی۔چیسٹرلی اسٹریٹ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کے لئے موسم خوشگوار ہے۔نیوزی لینڈ کو ہراکر انگلش ٹیم کے پوائنٹس 12 ہو جائیں گے اور وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ جائے گی تاہم ایسی صورت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہو سکتی ہے کیونکہ اس کے پوائنٹس کی تعداد 11 ہی رہ جائے گی۔اگر انگلش ٹیم ہارتی ہے تو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کو مات دے کر باآسانی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی البتہ دوسری صورت میں معاملہ گمبھیر ہو جائے گا۔آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جو 8 میچز کھیل کر 14 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہے اور مزید 3 ٹیموں کو سیمی فائنل کھیلنے کے لیے آگے آنا ہے لیکن مقابلے میں 5 ٹیمیں ہیں۔بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے پاس 2 میچز باقی ہیں، نیوزی لینڈ 8 میچز میں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور انگلینڈ 8 میچز میں 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیموں کے پاس ایک ایک میچ ہے۔پاکستان ٹیم 8 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پانچویں، بنگلادیشی ٹیم 7 میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویںاور سری لنکن ٹیم8 میچز میں8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔سیمی فائنل میں براہ راست رسائی کے لیے بھارت کو دو میچز میں سے ایک میچ جیتنا ہے، کسی ایک میچ میں بھی جیت بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی اور دونوں میچز میں شکست کی صورت میں اسے دیگر ٹیموں کے ساتھ رن ریٹ میں مقابلہ کرنا ہوگا۔ اگر بنگلادیش اپنے بقیہ دونوں میچ جیت جاتی ہے جو کہ بھارت اور پاکستان کے خلاف ہیں تو بنگلہ دیش کے بھی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات ہیں لیکن اس صورت میں انگلینڈ کو نیوزی لینڈ سے لازمی ہارنا ہوگا۔سری لنکا،افغانستان، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیزٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website