counter easy hit

اسحاق ڈار نے عمران حکومت اور اداروں کو چیلنج کر دیا

Ishaq Dar challenged Imran government and institutions

لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیک (ن) کے رہنما و سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہیں پاکستانی اداروں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے،وہ اپنا علاج مکمل ہونے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے،برطانیہ میں عدالتی نظام پر انتظامیہ دباؤ نہیں ڈال سکتی، برطانیہ کوئی بنانا ریپبلک نہیں ہے، یہاں عدالتی نظام بہت مضبوط ہے لہذا پاکستان کی مجھے گرفتار کرنے کے حوالے سے خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔سابق وزیر خزانہ نے پیر کو ایک عرب اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے خلاف آمدن سے بڑھ کر اثاثہ جات کیس میں اداروں سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے،ان کے خلاف آمدن سے بڑھ کر اثاثے بنائے جانے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ گزشتہ 35سال سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری حوالگی کے حوالے سے پاکستان ا ور بر طانیہ کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں یہ کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہے، پاکستان کو پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی نہیں۔مجھے امید ہے کہ حکومت برطانیہ میرے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز نہیں کرے گی کیونکہ یہاں انتظامیہ جانتی ہے کہ میرے خلاف مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائی گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا برطانوی ویزہ 2020تک کار آمدہے۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے پروڈکشن آرڈرقوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہونے چاہئیں‘ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں‘انہیں سیاسی قیدیوں کا پروٹوکول نہ دیا جائے‘حکومت کا راناثناءاللہ کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے اولڈ ایج ہومز کے قیام کے لئے سینئر سٹیزن بل 2019ءاور نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام کی اصولی منظوری دیدی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے حج 2019ءکے اضافی کوٹے کو سرکاری حج اسکیم کے تحت بروئے کار لائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website