counter easy hit

مزار قائد کی بیحرمتی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مریم نواز نے مزار قائد کی بے حرمتی کی جبکہ ان کے والد نواز شریف نے عدالت عظمیٰ پر حملہ کیاتھا۔ دونوں باپ بیٹی ریاستی اداروں پر حملوں کے مرتکب ہوئے جو کسی صورت برداشت نہیں۔ والد کو بچانے کیلئے مریم نواز اداروں کا تقدس ختم کر رہی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ باتیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور ورکرز کنونشنوں سے خطاب کے دوران کہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی کی آڑ میں حکومت سے رعایت لینے کی کوشش کی۔ حکومت کی جانب سے دو ٹوک انکار کے بعد اپوزیشن ‘ عوام میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے جس میں وہ ناکام ہوگی۔ اپوزیشن سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی یہ لوگ ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔ یہ عناصر کرپشن چوری اور لوٹ مار کے ذریعے سے کمائی گئی دولت کو ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن جس جس نے ملک کو لوٹا اس کو حساب دیناہوگا۔ انہوں نے کہا ہم مانتے ہیں کہ مہنگائی ہے لیکن ہم مہنگائی پر کنٹرول کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملکی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے پر عزم ہیں۔ انہیں غریبوں اور متوسط طبقے کا بھر پور احساس ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی پنجاب کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سی پیک کی بدولت جنوبی پنجاب خطے کا مرکز بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کرونا کے باعث ملکی معیشت شدید متاثر ہوئی جو بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔ کرونا کے حوالے سے ہمارے اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ دریں اثناءوزیرخارجہ نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website