yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
تارکین وطن

ویکی میڈیا فائنڈوشن کے عالمی اجلاس ویکی مینیا ٢٠١٥ میں سید نثار احمد صاحب مدعو

Yes 1 Webmaster July 17, 2015July 17, 2015 1 min read
Syed Nisar Ahmed
Share this:
Syed Nisar Ahmed
Syed Nisar Ahmed

مہاراشٹر (بیورو رپورٹ) مہاراشٹر ویکی پیڈیا جو ایک آزاد دائرةالمعارف ہے، جس کی پہچان اب عالمی سطح پر بن گئی ہے۔ اس تحریک کے بانی امریکہ کے جمی ویلز ہیں۔ ان کا خواب تھا کہ علم کو مفت میں عالمی سطح پر سبھی کو پہنچائیں۔ اس تحریک کی شروعات ٢٠٠١ میںہوئی۔ جو آج تقریباً ٢٨٧ زبانوں میں ویکی پیڈیا پورٹل کی شکل میں دیکھی جاسکتی ہے۔ ویکی پیڈیا اردو زبان میں بھی موجود ہے۔ جس کا ویب اڈرس www.ur.wikipedia.org ہے۔

بھارت میں اردو ویکی پیڈیا تحریک کو عام کرنے والی شخصیت سید نثار احمد (احمد نثار) ہیں، جن کا یہ خواب ہے کہ اردو زبان میں علوم اور ادب مستند اور مدلل طریقے سے اک جا کیا جائے اور قارئین کے لئے مفت مہیا کیاجائے۔ جس کو ہر کوئی پڑھ سکے اور اس مواد کو مفت میں استعمال کرسکے۔ احمد نثاصاحب ارد ویکی پیڈیا تحریک کو اپنی علمی اور ادبی مشن سے جوڑ لیا اور ان علوم کو عوام تک پہنچانے میں فعال ہیں۔ اردو حلقوں اور اردو احباب میں اردو ویکی پیڈیا کا تعارف اور اس کی توسیع ان کے اہم مقاصد میں سے ایک ہے۔

احمد نثار صاحب اول تو تیلگو ویکی پیڈیا سے منسلک ہو کر اپنے خدمات انجام دئے، جس میں اردو، دینِ اسلام ، اسلامی تحقیقات، اسلامی شخصیات، اور دیگر عام علوم پر مدلل مضامین شامل ہیں۔ ساتھ ساتھ اردو ویکی سے بھی انسلاک رہا۔ گزشتہ سات سالوں میں اردو ویکی کو ایک علمی اور ادبی شکل دینے میں اپنا کردار بخوبی انجام دیتے آرہے ہیں۔

یوں تو اردو ویکی پر کام ٢٠٠٤ ہی سے شروع ہوچکا تھا۔ کئی احباب اپنی اپنی بے لوث خدمات سر انجام دیتے آرہے ہیں۔ ان کے ساتھ احمد نثار بھی شریک تحریک رہے۔ نئے مضامین لکھنا، مضامین کو ویکی طرزطریقے سے ترتیب دینا، زمرہ بندی، مختلف پراجکٹس کی سانچہ سازی ، یک سطری مضامین کو مواد فراہم کر اچھے مضمون کی تشکیل کرنا جیسے پروجیکٹس میں بحسن خوبی کام کیا اور اردو ویکی پیڈیا کو دیگر زبانوں کی ویکی پیڈیا کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اردو ویکی پیڈیا پر ایسے مضامین تشکیل پائے ہیں کہ ان مضامین کو نایاب بھی کہا جاسکتا ہے۔ ویسے اخبار میں مضامین چھپتے ہیں اور وقت کے ساتھ گُم ہوجاتے ہیں۔ لیکن ویکی پیڈیا کی بات کچھ مختلف ہے۔ اس میں لکھے گئے مضامین تلاش کر دیکھے جاسکتے۔ ان میں وسائل، حوالہ جات، حاشئے، تصاویر جیسی خوبیاں ہیں۔ جو بھی مواد اور تصاویر ہیں سب کے سب پبلک ڈومائن کی مانی جاتی ہیں، جسے ہر کوئی استعمال کرسکتا ہے بغیر کسی ممانیت کے۔ ویکی پیڈیا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر کوئی تدوین کرسکتا ہے۔

تیلگو ویکی پیڈیا میں اپنی نمایاںاور گراں قدر خدمات کے لئے، انہیں ٢٠١٤ء میں شہر وجئے واڑا میں منعقدہ ١٠ سالہ اجلاس میں دہائی کا بہترین تیلگو ویکی پیڈین اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ سفر یوں ہی جاری رہا۔ ساتھ ساتھ ہندی اور انگریزی ویکی پیڈیا پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
٢٠١٤ اکتوبر میں شہر بنگلور میں منعقدہ انڈیا کمیونیٹی کنسلٹین کے اجلاس میں مدعو کئے گئے تھے، اور اپنی تجاویز سے ویکی میڈیا انتظامیہ کی توجہ کو مرکوز کروانے میں کامیاب رہے۔ دسمبر ٢٠١٤ء ، ریاست کیرلا میں ہوئے FOSS(Free and Open Source Software) بین الاقوامی اجلاس جس کو حکومت کیرلا اور سواتنترا تنظیم نے مشترکہ طور پر انعقاد کیا تھا مدعو اور شریک رہے اور متحرک بھی۔

شہر دہلی میں ہندی ویکی سمیلن کے انعقاد میں اپنا نمایاں کردار ادا کیا۔ اور ملک کے مختلف علاقوں میں اردو ویکی سیمینار اور ورکشاپس بھی منعقد کئے۔ اس طرح اوپن سورس سافٹوئر تحریک سے جڑ کر بھارتی زبانوں کے لئے بھی کام کیا اور بی الخصوص اردو کے لئے کام کیا۔

بھارت کے اردو حلقوں میں اردو ویکی پیڈیا کا تعارف کروانے اور اردو ویکی پیڈیا سے منسلک کرنے کی تحریک شروع کرتے ہوئے اردو ویکی پیڈیا انڈیا گروپ کی تشکیل کرکے اس کی تشہیر بھی کررہے ہیں۔اوپن سورس سافٹویئر کو لے کر آل انڈیا ریڈیو اور دیگر ٹیلی ویژن چینلوں پر بھی مذاکرات کرتے آرہے ہیں۔
ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ویکی میڈیا فائنڈیشن نے اپنے عالمی اجلاس ویکی مینیا ٢٠١٥، جو کہ میکسیکو شہر میں ١٥ جولائی تا ١٩ جولائی کو انعقاد پارہے ہیں، مدعو کیا ہے۔ اردو ویکی پیڈیا کی جانب سے ویکی میڈیا فائونڈیشن کے عالمی اجلاس میں نمائندگی کرنے والی پہلی شخصیت کے طور پر احمد نثار صاحب کو شرف حاصل ہوا ہے۔ ان اجلاس کا اہم مقصد ویکی پیڈیا کے تجربات اور آئندہ سال کے لئے منصوبہ بندی ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک سے مختلف زبانوں کے١٠٦ ویکی میڈینس (ویکی پیڈینس) کو شرکت کے لئے منتخب کیا گیا جن میں احمد نثار صاحب ایک ہیں۔ اور امید ہے کہ احمد نثار صاحب اس اجلاس میں اردو زبان اور اردو ویکی کا پرچم لہرائیں گے، اور کئی نئے منصوبے اردو ویکی کے نئے پروجیکٹس کے لئے اپنے تجاویز، پروگرامز اور ان کی عمل آوری میں کوشاں رہیں گے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Akram Bajwa,Eid Mubarak
Previous Post تمام مسلمانوں کو عید الفطر کی خوشیاں مبارک ہوں، اکرم باجوہ
Next Post پیپلز پارٹی امریکہ کی جانب سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک

Related Posts

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.