yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پورا انار خود کیوں نہیں کھایا ۔۔۔

MH Kazmi May 6, 2019 1 min read
Why do not you eat the whole pomegranate?
Share this:

Why do not you eat the whole pomegranate?

ایک دفعہ حضرت جلال الدین تبریز رحمتہ اﷲ علیہ بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ سے ملنے آۓ آپ کو معلوم نہ تھا کہ یہ بزرگ ہستی کون ہیں آپ احتراما کھڑے ہوگئے. حضرت شیخ رحمتہ اﷲ علیہ نے نہایت مشفقانہ لہجے میں فرمایا ’’بیٹھ جائو فرزند! اور اپنا کام جاری رکھو‘‘حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ حضرت شیخ رحمتہ اﷲ علیہ کے حکم سے مسجد کے فرش پر بیٹھ گئے مگر کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا.آپ کچھ عجیب سے اضطراب میں مبتلا تھے. نتیجتاً دوبارہ کھڑے ہوگئے. حضرت شیخ رحمتہ اﷲ علیہ نے اس کا سبب پوچھا تو عرض کرنے لگے ’’آپ کی موجودگی میں بیٹھتے ہوئے مجھے شرم آتی ہے‘‘ حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کا جواب سن کر بہت مسرور ہوئے اور پھر آپ نے ایک انار نکال کر نوجوان طالب علم کودیا اور فرمایا ’’بچے اسے رکھ لو‘ درویش کے پاس تمہیں دینے کے لئے کچھ اور نہیں ہے‘‘ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ اس دن روزے سے تھے. اس لئے انارتوڑ کر اس کے سارے دانے حاضرین مسجد میں تقسیم کردیئے. ’’فرزند! تم نے اپنے لئے کچھ نہیں رکھا؟ ‘‘ حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ نے بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ سے دریافت کیا. ’’بس! مجھے یہ کافی ہے‘‘ حضرت بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ نے انار کے اس دانے کواٹھاتے ہوئے کہا جو تقسیم کے دوران مسجد کے فرش پر گرپڑا تھا. حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ نے بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کا جواب سنا‘ عجیب نظروں سے آپ کی طرف دیکھا اور پھر مسجدسے تشریف لے گئے. جب بابا فرید رحمتہ ﷲ علیہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے پیرومرشد کے پاس دہلی پہنچے اور ایک دن گفتگو کے دوران آپ کو اپنے لڑکپن کا وہ واقعہ یاد آیا تو حضرت قطب رحمتہ اﷲ علیہ کو تمام روداد سنانے کے بعد عرض کرنے لگے.پتا نہیں وہ کون درویش تھے؟ پھر بھی میں نے انار کے اسی دانے سے روزہ افطار کیا تھا‘‘ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اﷲ علیہ نے پورا واقعہ سننے کے بعد فرمایا ’’بابا! وہ بزرگ حضرت شیخ جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ تھے. تم بہت خوش نصیب ہو فرید! حضرت شیخ تمہیں انار دینے ہی کے لئے مسجد تشریف لائے تھے‘‘مگر میں نے تو سارا انار حاضرین مسجد میں تقسیم کردیا تھا.‘ ‘ حضرت قطب رحمتہ اﷲ علیہ کے انکشاف کے بعد بابا فرید رحمتہ اﷲ علیہ کو اس بات پر افسوس ہونے لگا تھا کہ آپ نے پورا انار خود کیوں نہیں کھایا.’’مولانا فرید! اداس نہ ہو. تمہاری یہی ادا تو شیخ کو پسند آئی تھی. وہ تمہارے دل کی کشادگی دیکھنا چاہتے تھے تم نے حاضرین مسجد میں انار تقسیم کرکے شیخ کو خوش کردیا. پھر جب تم نے زمین گرا ہوا دانہ اٹھایا اور حضرت جلال الدین تبریزی رحمتہ اﷲ علیہ پر ظاہر کیا کہ تمہارے لئے یہی دانہ کافی ہے تو شیخ تمہارے انکسار اور قناعت سے راضی ہوگئے. یہ دل کی باتیں ہیں شیخ نے تمہیں سب کچھ دے دیا‘ اسی ایک دانے میں تمہارے لئے تمام نعمتیں موجود تھیں‘ باقی سارے دانے خالی تھے

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
If you have 9 signs, you will never be rich in life
Previous Post اگر آپ میں یہ 9علامات ہیں تو آپ زندگی میں کبھی امیر نہیں ہونگے
Next Post جرمنی سے پوری امت مسلمہ کے دل خوش کردینے والی خبر آ گئی
The news came to be pleased with the heart of the entire Muslim world from Germany

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.