کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ چدمبرم نےبھارتی جنتا پارٹی پر کرناٹک اسمبلی میں اکثریت کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا الزام عائد کیا ہے۔

چدمبرم نے اس معاملے پر عدالت کی موجود گی پر شکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اکثریت ثابت کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کرنا شفافیت کا بہترین طریقہ ہے، اس ہدایت پر سپریم کورٹ کوسلیوٹ پیش کرتا ہوں۔








