counter easy hit

عالمی معیشت میں ڈالر کو بے پناہ اہمیت کیوں ملی؟

Why did the immense importance of the dollar in the global economy?

Why did the immense importance of the dollar in the global economy?

1944ء سے اب تک عالمی تجارت میں ڈالرز کی اہمیت کم نہیں ہو سکی کیونکہ امریکا ابھی تک معاشی طور سب سے طاقتور ملک چلا آ رہا ہے۔

لاہور:دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا سپر پاور بن کر سامنے آیا۔ تب تباہ حال یورپی ممالک بھی اس کی امداد کے منتظر تھے۔ چنانچہ امریکی ترغیب اور دھونس کے ذریعے 1944ء میں نیا مالیاتی نظام وضع کرنے میں کامیاب رہے، جس میں ڈالر عالمی کرنسی بن گیا۔ یہ نظام بریٹن ووڈز معاہدے کے ذریعے وجود میں آیا، جس پر 44 ممالک نے دستخط کیے تھے۔ یوں باقی ممالک کو بھی نہ چاہنے کے باوجود ڈالر کو بحیثیت عالمی کرنسی قبول کرنا پڑا۔ بریٹن ووڈز معاہدے کی اہم ترین شق یہ تھی کہ امریکی سٹیٹ بینک (دی فیڈرل ریزرو) کے پاس جتنا سونا ہوگا، وہ اتنے ہی ڈالر چھاپ سکے گا۔ تاہم 1971ء میں جب نیا مالیاتی عالمی نظام راسخ ہو گیا تو امریکی حکومت نے قلا بازی کھائی اور فیصلہ کیا کہ وہ حسب منشا ڈالر چھاپے گی۔ یوں بریٹن ووڈز معاہدہ اپنے انجام کو پہنچا، لیکن عالمی تجارت میں ڈالر کی اہمیت کم نہ ہو سکی کیونکہ امریکہ ابھی تک معاشی طور سب سے طاقتور ملک چلا آ رہا ہے۔
عالمی تجارت میں ایک کرنسی کی اجارہ داری دراصل استعمار پسندی اور غلامی ہی کا ایک روپ ہے۔ مثلاً امریکا جب چاہے اپنی کرنسی کی قدرو قیمت بڑھا یا گھٹا دیتا ہے۔ ڈالر پر مبنی عالمی تجارت کا نظام سراسر ہماری آزادی اور خود مختاری کے خلاف ہے، مگر پاکستان ہی نہیں دنیا کے کئی ممالک کو بھی یہی مجبوری درپیش ہے۔ یورپی ممالک یورو کرنسی سامنے لائے تا کہ ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو سکے لیکن انھیں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website