counter easy hit

کل وزیرِاعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ملتوی کیوں ہوا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان کا کل قوم سے خطاب کرنے کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کا احاطہ کرنا تھا۔ وزیرِاعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرنا تھا لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے مندرجات پر مشاورت کیلئے سینئر وزرا سے مشاورت بھی کی ہے۔ وزیرِاعظم کے قوم سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کا احاطہ کرنا تھا۔ وزیرِاعظم اپنے غیر ملکی دورے اور خارجہ پالیسی پر بھی بات کرنا تھی۔