counter easy hit

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست ۔۔۔ مبشر لقمان نے حیران کن بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک )بنگلہ دیش نے گزشتہ روز پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیاہے اور خود فائنل میں پہنچ گیاہے جہاں وہ بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا تاہم پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر انہیں تنقید کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شکست پر سینئر صحافی و اینکر پرسن ،
مبشر لقمان بھی پاکستان کی شرمناک شکست پر دلبراشتہ نظر آ ئے اور انہوں نے تنقید بھی طنزیہ انداز میں کی ۔مبشر لقمان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایسا لگتاہے کہ ہم نے مسلسل تیسری بار بھارت سے شکست سے بچنے کیلئے کامیابی حاصل کر لی ہے اور انتہائی شاطر انداز میں یہ ناخوشگوار کام بنگلہ دیش کو سونپ دیاہے ۔