counter easy hit

100 کلو کی سارہ علی خان نے اپنا وزن کیوں اور کیسے کم کیا ؟ اداکارہ نے خود ہی بتا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی،، اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے اپنا وزن کس خاص وجہ کیلئے کم کیا ہے ،،
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے وزن کم کرنے سے متعلق بتایا کہ ’مجھے آج بھی یاد ہے جب میں روتے ہوئے اپنی والدہ امریتا سنگھ کو اداکارہ بننے کا کہتی تھی تو ایک دن انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں اگر اداکار بننا ہے تو پہلے وزن کم کرنا پڑے گا،، سارہ علی خان نے بتایا کہ والدہ کے مشورے کے بعد میں چار ماہ کے لیے ملک سے باہر چلی گئی لیکن جب واپس آئی تو وہ مجھے پہچان نہ سکیں۔ والدہ نے مجھے ایئر پورٹ پر سوٹ کیس کی وجہ سے پہچانا کیوں کہ میں چار ماہ میں 30 کلو وزن کم کرنے کے بعد بالکل مختلف نظر آرہی تھی۔