yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

قادر خان اور امیتابھ بچن کے تعلقات کیوں اور کیسے خراب ہوئے؟

Web Editor January 5, 2019 1 min read
Why and how was Qadir Khan and Amitabh Bachchan's relationship?
Share this:

ممبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گزشتہ دنوں انتقال کر جانے والے معروف بھارتی لیجنڈ اداکار قادر خان نے اس راز سے پردہ اٹھایا تھاکہ امیتابھ بچن اور ان کے آپس کےتعلقات خراب کیوں ہوئے تھے ۔‘82سالہ بالی ووڈلیجنڈ مزاحیہ اداکار قادر خان 31 دسمبر کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، امیتابھ بچن سے لے کر گووندا تک تمام بالی وود اداکر ان سے جڑی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔سب کو ان کے بچھڑنے کا انتہائی غم ہے۔ ایسے میں قادر خان کی ایک پرانی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک ساتھ کئی نامور فلموں میں کام کرنے والے امیتابھ بچن اور قادر خان کے درمیان کشیدگی کی وجہ کیا تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو 2012 کی ہے جس میں قادر خان کا کہنا تھا کہ’ ’ میں امیتابھ بچن کو ہمیشہ سے امیت کہ کر پکارتا تھا، ایک دفعہ ایک پروڈیوسر نے مجھ سے کہا کہ کیا آپ ’سر جی‘ سے ملے ہیں، میں نے کہا کون’ سر جی‘ـ؟ انہوں نے قریب آنے والے امیتابھ بچن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ لمبا شخص۔اس پر میں نے کہا یہ تو ’ امیت جی ‘ ہیں، یہ ’ سر جی ‘ کب سے ہوئے؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ’ پروڈیوسر نے مجھ سے کہا ہم تو انہیں سر جی کہتے ہیں اور تب سے ہی انہیں ہر کوئی سر جی کہ کر پکارتا ہے۔‘ قادر خان کا کہنا تھا کہ’’ میں امیت کو کبھی سر جی نہیں کہہ پایا کیونکہ مجھے عادت ہی نہیں ہوئی۔کوئی اپنے دوست یا بھائی کو جس نام سے پکارتا ہو وہ اچانک اس میں تبدیلی کیسے لے آئے؟‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں یہ نہیں کر پایا تو پھر کوئی فلم بھی ان کے ساتھ نہیں کر پایا، وہیں سے ہمارے تعلقات کے درمیان دراڑ پڑگئی۔میں نے کئی فلموں پر کام شروع کر دیا تھا مگر اس تنازع کی وجہ سے مجھے کام ادھورا چھوڑنا پڑا۔‘‘2013میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران قادر خان کا کہنا تھا کہ امیتابھ بچن اور ان کے درمیان تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ امیتابھ نے ان سے بات چیت کی اور تمام تنازعات حل کرلیے۔ واضح رہے بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے قادر خان کی علالت پر دعائیہ پیغامات بھیجے تھے اور عوام سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی تھی ، بعد ازاں قادر خان کی موت کی خبر سن کر انہوں نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام بھیجا تھا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Lasbela University (LUWAMS) Balochistan Jobs 2019 for Teaching Faculty
Previous Post لیسبلا یونیورسٹی (LUAWMS) بلوچستان نوکری 2019 ٹیچر فیکلٹی کے لئے
Next Post فیلڈ آفیسرز اور فروخت آفس کے لئے تین ستارہ بیج بی آر کے ملازمتوں 2019
Tri Star Seet RYK Jobs 2019 for Field Officers and Sale Officers

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.