counter easy hit

ماہرہ خان انتخابات 2018 میں کسے ووٹ دیں گی ؟ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حیران کن انکشاف کر دیا

لاہور ; ماہرہ خان کو اگر پاکستان کی سپر سٹار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ انہوں نے انتہائی شاندار ڈراموں کے بعد زبردستوں فلموں میں بھی کام کیا جبکہ وہ بالی ووڈ میں کنگ خان کے ساتھ ہیروئن کا کردار بھی نبھا کر آئیں اور اس کے بعد وہ پوری دنیا میں دھوم مچانے کیلئے،

کانز فیسٹویل میں بھی گئیں اور شاندار اعزاز اپنے نام کیا تاہم اس وقت ہر طرف الیکشن الیکشن ہے اور ہر سپر سٹار کے مداحوں کو یہ جاننے کی بہت بے صبری ہوتی ہے اس کا بہترین اداکار یا اداکارہ کسے ووٹ دے رہیں اور اسی حوالے سے ماہرہ خان نے بھی اشارہ دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیا جس میں انہوں نے صحافی نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ ”کیا آپ 2018 یاپھر مستقبل میں کبھی الیکشن لڑیں گی “ جس پر ماہرہ خان نے گرم جوشی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتی لیکن وہ مضبوط سیاسی خیالات ضرور رکھتی ہیں ، انہوں نے گفتگو کے دوران ہی بتایا کہ وہ آزاد امیدوار اور سماجی کارکن جبران ناصر کی بہت بھی حمایتی ہیں ۔بی بی سی کے صحافی نے ماہرہ خان سے خدیجہ کیس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس نے ان پر بہت گہرائی سے اثرا کیا اور وہ اس کا حصہ بننا چاہتی ہیں اور اس کے بارے میں کھل کر بات کرنا چاہتی ہیں ، ان کا کہناتھا کہ ان کی خدیجہ سے متعدد بار اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے جبکہ واٹس ایپ پر بھی گفتگو ہوئی ۔