counter easy hit

بلوچستان کا نگراں وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟

کوئٹہ: بلوچستان میں نگران وزیراعلی کیلئے 16 نام سامنے آگئے، حکومت اور اپوزیشن نے آٹھ،آٹھ نام پیش کردیئے، صوبائی وزیرماحولیات پرنس احمدعلی، علائوالدین مری اور سابق اسپیکر محمد اس بھوتانی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر کسی ایک نام پر اتفاق کرلیا جائے گا

Who will be the caretaker chief minister of Balochistan?وزیراعلی ہاؤس کوئٹہ میں وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان نگران وزیراعلٰی کے نام پر مشاورتی اجلاس کا پہلا دور ہوا، مشاورتی اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر ماحولیات پرنس احمد علی، علاؤالدین مری، سابق سینیٹر نوابزادہ سیف مگسی، حسین بخش بنگلزئی، سپریم کورٹ بار کے سابق صدر سابق سینیٹر کامران مرتضی ، اے این پی کے سابق سینیٹر دئواد خان اچکزئی، نوابزادہ امین رئیسانی اور پرنس موسی جان کے نام پیش کئے گئے جبکہ اپوزیشن نے بھی 8 نام پیش کئے جن میں سابق سفارتکار جہانگیر اشرف قاضی ،سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی ،سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر مالک کاسی، فتح خان خجک، وکیل رہنماء علی احمد کرد، عبدالسلام کاکڑ منور مندوخیل اور سابق نگراں وزیراعلٰی نواب غوث بخش باروزئی کے نام شامل ہیں وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر نگران وزیراعلی کے نام پر اتفاق کرلیا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس کا دوسرا دور آج شام پھر ہوگا جس پر حکومت اور اپوزیشن تجویز کردہ ناموں پر غور کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال کے قریبی رشتہ دار صوبائی وزیر ماحولیات پرنس احمد علی اور علائوالدین مری کے ناموں پر زور دیا جارہا ہے جبکہ اپوزیشن کا فیورٹ امیدوار سابق اسپیکر سردار اسلم بھوتانی ہیں۔ بھوتانی کے بڑے بھائی سردار صالح بھوتانی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں اور وہ چھوٹے بھائی کو نگراں وزیراعلٰی منتخب کرانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں