counter easy hit

یہ کس کی ہے آمد ۔۔

ملتان (ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سلطان محمود ملک نے کہا ہے کہ بیگم صہبا پرویز مشرف وکلاءکے ہمراہ 2مئی کو سپریم کورٹ آئیں گی، میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے عہدیداران اسلام آباد پہنچیں گے، 2مئی کو سپریم کورٹ سے استدعا کی جائیگی کہ پرویز مشرف کو ڈاکٹر نے سفر سے روکا ہوا ہے، اگر عدالت 2ماہ کا وقت دے دے تو پرویز مشرف صحت یاب ہوکر عدالت میں پیش ہوں گے۔ اگر عدالت نے ہماری درخواست پر وقت نہ دیا تو پرویز مشرف عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے بیماری کی حالت میں ہنگامی سطح پر دبئی ایئر ایمبولینس کے ذریعے پاکستان بھی آ سکتے ہیں۔دوسری جانب خبر کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ سابق صدر اور سابق آرمی چیف پرویز مشرف اگر پاکستان آئے تو ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیے جائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پالیسی سابق آرمی چیف راحیل شریف سے مختلف ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کیا ہے۔ان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہتر ہے ، خاندان کے افراد کے مطابق پرویز مشرف یکم مئی کو واپس آنے کو تیار ہیں ،وطن واپسی کنفرم ہونے پر خصوصی عدالت میں سکیورٹی کیلئے درخواست دائر کی جائے گی ۔یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت میں سنگین غداری کیس سماعت کیلئے مقرر ہے ،سپریم کورٹ نے عدم پیشی پر خصوصی عدالت کوسابق صدرکے بغیر فیصلہ سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔واضح رہے کہ پرویز مشرف کا یکم مئی کو پاکستان آنے کافیصلہ کر لیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے یکم مئی کو پاکستان آنے کا پلان کرلیا ہے۔ان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت بہتر ہے ،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website