yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

امیدوار کون ہے؟

Web Editor June 10, 2018 1 min read
Who is the candidate?
Share this:

اسلام آباد: این اے59 سے ن لیگ کے ایک اورامیدوارانجینئرقمرالسلام نے میدان میں انٹری دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔جبکہ چودھری نثارکی طرف سے بھی اسی حلقے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔

Who is the candidate?میڈیا رپورٹس کے مطابق انجینئرقمرالسلام نے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈکوٹکٹ کی درخواست دے رکھی تھی اور انہوں نے این اے 59 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔واضح رہے کہ چودھری نثارکی طرف سے بھی این اے59کے لئے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے ہیں جبکہ چودھری نثار کے قومی اسمبلی حلقہ 63 اور صوبائی حلقہ پی پی10،پی پی 12پربھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 10 اور 14 سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔سابق وزیرِ داخلہ کے ترجمان کے مطابق چودھری نثار سے این اے59 سے تعلق رکھنے والے ستائیس یونین کونسلز کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری نثار نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ الیکشن میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ انسٹھ اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دس، پی پی چودہ سے امیدوار ہوں گے۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59چکری اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 10 اور پی پی 14 سے انتخابات لڑوں گا جب کہ این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا ارادہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ ٹیکسلا اور واہ کے پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

ترجمان کے مطابق این اے انسٹھ کے بلدیاتی نمائندوں کے وفد نے حلقے کی خدمات اور قومی سیاست میں چودھری نثار کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان کی سیاست اور ان کا کردار حلقہ پوٹھوہار کے عوام کے لئے باعث افتخار ہے۔ ہر ووٹر ان سے اپنی وابستگی پر فخر محسوس کرتا ہے۔ وفد اراکین نے یقین دلایا کہ چودھری نثار علی خان نے جس بھی پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا عوام انھیں ریکارڈ کامیابی دلائیں گے۔ دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرکے سیاسی پنڈتوں کی تمام پیشگوئیوں پرپانی پھیر دیا ہے کہ چودھری نثار کسی دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔سیاسی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت اور چودھری نثار کے درمیان ناراضگی کا ماحول تھا۔چودھری نثار کو پارٹی قیادت سے پاناما کیس لڑنے اور اداروں کے خلاف محاذآرائی سے متعلق تحفظات تھے۔تاہم پچھلے دنوں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چودھری نثار کے درمیان متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں ۔جن میں چودھری نثارکے تحفظات دور کیے گئے۔سیاسی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی امیدوار وزیراعظم نامزدگی کے بعد ممکنہ طور وزیراعلی پنجاب چودھری نثار ہوسکتے ہیں۔اسی وجہ سے چودھری نثار کوپنجاب کے صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑوایا جا رہا ہے۔مزید برآں اگلے وزیراعلی پنجاب کے لیے وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد ررفیق بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Big shock to PTI leader Imran Khan
Previous Post پی ٹی آئی رہنما کا عمران خان کو بڑا جھٹکا
Next Post دہشت گردی کے خلاف متبادل بیانیہ
Alternative change against terrorism

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.