counter easy hit

احسن اقبال کے بھائی کو سپورٹس کمپلیکس کا ٹھیکہ کس نے دلوایا ؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

Who gave the contract of Sports Complex to Ahsan Iqbal's brother? Things have come true

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) نجی نیوز چینل نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بھائی کو سپورٹس کمپلیکس کا ٹھیکہ دلوایا اور اس حوالے سے ان کے خلاف نیب میں کیس چل رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے 4ارب روپے بھی پہلے ریلیز کرا دئیے تھے ،تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل نے نیب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے بھائی کو سپورٹس کمپلیکس کا ٹھیکہ دلوایا اور اس حوالے سے ان کے خلاف نیب میں کیس چل رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے 4ارب روپے بھی پہلے ریلیز کرا دئیے تھے ،اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے نیب اپنا کام کر رہا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے ،پی ٹی آئی حکومت جھوٹ کا پلندہ بیچ رہی ہے،وزیراعظم آج تک اپوزیشن کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے لانگ ٹرم پلان کو 2017 میں ہم نے فائنل کردیا تھا ،عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا نہیں سستاہواہے، مارکیٹ سے سرمایہ غائب ہوگیا ہے ،سارے بزنس گروپ کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں .احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جھوٹ کا پلندہ بیچ رہی ہے،عمران خان کی سیاست بہتان اور تکبر پر مبنی ہے۔ واضح رہے احسن اقبال نے طلال چوہدری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں دیے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مخالفتوں کو ذاتی جنگ نہیں بنانا چاہیے اور یہ دیکھے بغیر کہ خاتون کا تعلق کس جماعت سے ہے ۔ اس کی عزت کرنی چاہیے ۔ احسن اقبال نے ٹویٹر پیغام میں لیکھا کہ وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ ’وقار‘ ان کے لیڈر میاں نواز شریف کی میراث ہے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم رہنما طلال چوہدری نے ایک بیان میں مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے نامناسب اور نازیبا کلمات کہے تھے جس پر انہیں سماجی رابطی کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا جس کے بعد احسن اقبال نے پوری ن لیگ کی جانب سے اس نامناسب بیان پر معافی مانگ لی ہے ۔ طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا تھا کہ اگر فردوس باجی کا منہ دھو کر ان کا میک اپ اتار دیا جائے ۔ تو نیچے سے فردوس کان نکل آئے گا ۔ اس بیان پر ٹویٹر صارفین نے شدید تنقید کی ، اس حوالے سے ایک صحافی نسیم ظہرہ نے لکھا کہ کیا اب ہمیں وقار اور روایات کو سیاست کی قربان گاہ پر طاقت کی بھینٹ چڑھا دینا چاہیے ؟ انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا بیان ایک بیمار ذہن کے مالک کا بیان لگتا ہے اور ان کی جانب سے ایسا بیان پہلی بار نہیں آیا ہے ۔ انہوں نے طلال چوہدری سے مفافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس کے بعد احسن اقبال نے ن لیگ کی جانب سے معافی مانگ لی ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website