counter easy hit

گرمی سے ستائے روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

Meteorological department heard the cool news good news for the fast-doers

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گرمی کے ستائے روزہ داروں کیلئے محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی ہے اور پنجاب ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر شہروں جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان)، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور اور گوجرانوالہ میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ بلوچستان کے بھی بیشتر حصوں میں موسم گرم رہے گا۔دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، ہزارہ، مالاکنڈ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ سندھ، جنوبی/وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم رہنے کا مکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی سندھ، مکران، سبی، سرگودھا ڈویژن میں موسم شدید گرم رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک کے کئی علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،سیالکوٹ سمیت کئی شہروں میں موسلا دھار بارشیں ہوئی۔ راولپنڈی میں اب تک 202 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اسلام آبادمیں 162 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،لاہور میں 5 ملی میٹر،سیالکوٹ میں 111 ملی میٹر،کوٹلی میں64، مظفرآباد 42،گڑھی دوپٹہ میں 36 ملی میٹر ،مری میں 28،جہلم 48،بالا کوٹ میں 76 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن،فیصل آباد،ڈی جی خان،ملتان،میرپورخاص،ٹھٹھہ ڈویژن،شمال مشرقی بلوچستا ن راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،بہاولپور،ساہیوال ڈویژن ،حیدرآباد،شہید بینظیرآباد،سکھر،لاڑکانہ ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔مالاکنڈ،ہزارہ،راولپنڈی،گوجرانوالہ،کشمیر میں چند مقامات پرموسلادھاربارش کاامکان جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اورشدیدمرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website