counter easy hit

ڈبلیو ایچ او نے لائبیریا کو ایبولا سے پاک قرار دیدیا

WHO declared Liberia

WHO declared Liberia

نیویارک …..صحت کے عالمی ادارے ڈبلیوایچ او نے لائبیریا کو بھی ایبولا کی وبا سے پاک قرار دیا ہے، اس طرح دنیا سے اس خطرناک ترین وبائی مرض کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگر لائبیریا میں اس مرض کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا تو وائرس کی سرگرم منتقلی کے خاتمے کا اعلان 42 دنوں کےبعد کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گنی اور سیئرا لیون میں اس وبا کے خاتمے کا اعلان گزشتہ سال کردیا گیا تھا اور اب اس میں لائبیریا بھی شامل ہو گیا ہے۔ اس مہلک وائرس کے باعث جنوری 2016ء تک 11 ہزار3 سو 15 افراد ہلاک ہوئےاور سب سے زیادہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد اموات لائبیریا میں ہوئی تھیں۔