counter easy hit

ناسا نے سیارہ پلوٹو پر ممکنہ برف فشاں کی تصاویر جاری کردیں

NASA satellite images

NASA satellite images

نیویارک …..امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے آخری سیارے پلوٹو پر ممکنہ برف فشاں پہاڑ کی تصاویر جاری کردیں۔
ناسا کے مطابق پلوٹو پر ممکنہ طور پردو برف فشاں پہاڑ موجود ہیں، یہ تصاویر خلائی جہاز نیو ہورائزنز نے 30 ہزار میل کے فاصلے سے لی ہیں ۔ناسا کا کہنا ہے کہ 4 کلو میٹر اونچے اور ڈیڑھ سوکلو میٹر پر پھیلے ان نقوش کا برف فشاں ہونا ثابت ہو گیا تو یہ نظام شمسی سے باہر سب سے بڑا برف فشاں ہوگا۔