counter easy hit

دنیا کے سات مہنگے ترین کھانے کون سے ہیں؟

دنیا میں کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگے ترین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

Who are the seven most expensive foods in the world?کھانے کے شوقین افراد ہمیشہ نِت نئے کھانوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ریستوران والے بھی ان کے لیے نئے نئے کھانے اپنے مینیو میں شامل کرتے رہتے ہیں۔ دنیا میں کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگے ترین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا کے سات مہنگے ترین کھانے کون سے ہیں۔

انڈسٹری کچن، نیویارک کا پیزا

نیویارک میں موجود انڈسٹری کچن نامی ریستوران میں دو لاکھ چھ ہزار آٹھ سو باسٹھ روپے کا پیزا ملتا ہے۔ اس پیزا میں سونے کے ورق کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پیزا کو کھانے کے لیے دو دن پہلے آرڈر کرنا پڑتا ہے۔

امارات محل، ابو ظبی کی کافی

ابو ظبی کے امارات محل میں تقریباً تین ہزار روپے کی کافی کا کپ ملتا ہے۔ اس کافی میں سونے کے ذرات کو شامل کیا جاتا ہے اور یہ کافی چاندی کی ٹرے میں رکھ کر پیش کی جاتی ہے۔

برگر براسیری، لاس ویگاس کا برگر

لاس ویگاس کے ایک برگر براسیری نامی ریستوران میں بیاسی ہزار سات سو پینتالیس روپے کا برگر گاہکوں کو کھانے کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس برگر میں بیف کے علاوہ سو سال پرانا بالسیمک سرکہ، جھینگے اور دیگر اشیاء ڈالی جاتی ہیں۔

ٹوکیو ڈاگ، سیٹل کا ہاٹ ڈاگ

اس ہاٹ ڈاگ کو کھانے کے لیے دو ہفتے پہلے آرڈر کرنا پڑتا ہے۔ اس ہاٹ ڈاگ کی خاص بات اس کو بنانے کے طریقے میں ہے۔ اس کو روائیتی جاپانی انداز میں بنایا جاتا ہے اور اس کی قیمت سترہ ہزار نو سو اٹھائیس روپے ہے۔

سیرینڈیپیٹی، نیویارک کی آئسکریم

نیویارک میں دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم بھی ملتی ہے۔ اس آئسکریم کی قیمت ایک لاکھ چھ ہزارآٹھ سو اسی روپے ہے۔ اس آئسکریم کو کھانے کے لیے کم از کم اڑتالیس گھنٹے پہلے اپنا آرڈر جمع کروانا پڑتا ہے۔

گرینڈ ویلاس لاس کابوس ریزورٹ، میکسیکو کا ٹاکو

ٹاکو میکسیکن کی مرغوب غذا ہے۔ دنیا بھر میں بھی اس کو پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ میکسیکو کے ایک ریستوران گرینڈ ویلاس لاس کابوس ریزورٹ میں ایک ٹاکو دو لاکھ باسٹھ ہزار روپے میں ملتا ہے۔ اس قیمت میں آپ صرف ایک ٹاکو خرید سکتے ہیں۔ اس ٹاکو کی خاص بات اس میں سونے کے ذرات کا استعمال ہے۔

ڈم ڈم ڈونٹ ٹیری، لندن کا کرونٹ

لندن کے ڈم ڈم ڈونٹ ٹیری ریستوران نے ڈونٹ اور کرازینٹ کو ملا کر ایک نئی چیز تخلیق کی ہے جس کا نام انہوں نے کرونٹ رکھا ہے۔ اس کرونٹ کی قیمت دو لاکھ سات ہزار روپے ہے۔ اس کرونٹ کے آٹے میں تہیتئین گولڈ ونیلا بینز ڈالے جاتے ہیں۔